دہلی: جہانگیرپوری کے ایک مکان میں آگ، جھلسنے سے ایک شخص کی موت

دہلی کے جہانگیرپوری علاقہ کی تومر کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے

دہلی فائر سروس، تصویر یو این آئی
دہلی فائر سروس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں جمعہ کے روز فائر بریگیڈ کے ملازمین کو چیلنج کا سامنا رہا کیوں کہ دہلی کے دو مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔ جہانگیرپوری علاقہ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ جعفرآباد میں ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔

اے بی پی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دہلی فائر بریگیڈ کے عہدیداران نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے جہانگیرپوری کی تومر کالونی میں جمعہ کے روز تقریباً 9 بجے آگ لگ گئی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے فوری آگ بجھانے کے لئے فوری موقع پر بھیجا گیا۔


افسران کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلسنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ وہیں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ گھریلو سامان میں لگی تھی، جس کے سبب گھر کے اندر پھنسے شخص کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

ادھر، دہلی کے یہ جعفرآباد علاقہ میں ایک ایل پی جی دکان میں سلینڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ واقعہ کے حوالہ سے فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے ان کے پانچ ملازمین زخمی ہو گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔