عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں جنوری کے وسط سے لگیں گے بچوں کو کورونا کے ٹیکے

وزارت صحت کے مطابق بچوں کی ٹیکہ کاری کا پروگرام 17 جنوری 2022 سے شروع کیا جائے گا۔ پورے ملک میں پانچ سے 11 سال کے تقریباً 476,000 بچے ہیں۔ 17 جنوری کو بچوں کو پہلی ڈوز دی جائے گی۔

کورونا ویکسین / یو این آئی
کورونا ویکسین / یو این آئی RAJESH KUMAR

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ حکومت نے پانچ سے 11 سالہ بچوں کے گارجین اور دیکھ بھال کرنے والوں سے اپنے بچوں کو کووڈ ٹیکہ لگواکر انہیں محفوظ کرنے کی اپیل کی ہے، جس کی شروعات اگلے سال جنوری کے وسط سے کی جائے گی۔ کووڈ-19 کے وزیر کرس ہپکنس نے کہا کہ کابینہ نے پانچ سے 11 سال کے بچوں کو ٹیکہ کاری کے لئے میڈسیف کی منظوری کے پیچھے تکنیکی مشیر گروپ کی صلاح سے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

کرس ہپکنس نے کہا کہ حکومت کی عین توجہ نیوزی لینڈ میں سبھی شہریوں کو کووڈ- 19 وبا سے محفوظ رکھنے پر ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بچوں کی ٹیکہ کاری کا پروگرام 17 جنوری 2022 سے شروع کیا جائے گا۔ پورے ملک میں پانچ سے 11 سال کے تقریباً 476,000 بچے ہیں۔ 17 جنوری کو بچوں کو پہلی ڈوز دی جائے گی اور اس کے بعد دوسری ڈوز آٹھ ہفتوں کے فرق کے بعد دی جائےگی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے گارجین پر زور دے کر بچوں کی ٹیکہ کاری کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

وزیر نے کہا کہ ’’حال ہی میں 24 فیصد معاملے 11 یا اس سے کم عمر کے بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ حکومت ہرممکن کوشش کے ساتھ گارجین کو بچوں کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کر رہی ہے، لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مکمل طور پر گارجین کی خواہش پر منحصر ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined