عالمی خبریں

پوری دنیا میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دو لاکھ کے قریب

ہندوستان میں اب تک 23452 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 723 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 4814 لوگ اس کے انفیکشن سےٹھیک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ19) کی وبا پوری دنیا میں مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سےدو لاکھ کے قریب لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 28لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کرونا وائرس سے مجموعی طور سے سوا 28 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 98 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پوری دنیا میں اب تک سات لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگ اس انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی شام کو جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بتیس ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 23452 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 723 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 4814 لوگ اس کے انفیکشن سےٹھیک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں۔دنیا کاسپرپاور ملک امریکہ میں یہ وبا تباہ کن صورت اختیار کرچکی ہے۔یہاں پر اب تک 868395 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ متاثر ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کااعدادوشمار پچاس ہزار کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اب تک کرونا سے 49861 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس وبا سے اب تک 77 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

یورپ میں سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 25549 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 189973 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54543 صحت مند ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔

Published: undefined

اسپین کووڈ کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 219764 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 22524 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے اور 89250 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82804 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ اس درمیان کرونا وائرس سے متاثر اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالت کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 159460 لوگ متاثر ہوئےہیں جن میں سے 21856 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 153129 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5575 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ برطانیہ میں حالت مسلسل خراب ہوتا جارہا ہے جہاں 138078 لوگ اس سے متاثر ہوئےہیں اور اب تک 18738 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے اور صرف 712 مریضوں کو ہی علاج کے بعداسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

Published: undefined

کروناوائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 88194 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5574 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ کی وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ روس میں اب تک کرونا سے متاثروں کے 68622 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 615 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

بلجیم میں 6490، نیدرلینڈ میں 4289، برازیل میں 3313، ترکی میں 2491، کناڈا میں 2028، سوئیڈن میں2021، سوئٹزرلینڈ میں 1509، میکسیکو میں 1069،پرتگال میں820، آئرلینڈ میں 769، انڈونیشیا میں 689، آسٹریلیا میں 522 اور ایکواڈور میں 560۔

Published: undefined

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 11513 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس کی وجہ سے 240 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined