عالمی خبریں

ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکہ میں چیٹ ’اے آئی‘ کا استعمال! لاس ویگاس پولیس کا حیران کن انکشاف

پولیس محکمہ کے شیرف کیون میک مہل نے جنریٹیو اے آئی کے استعمال کو گیم چینجر بتایا ہے۔ یہ پہلا معاملہ ہے جب کسی شخص نے اے آئی (چیٹ جی پی ٹی) کا استعمال ایک آلات بنانے میں مدد کے لیے کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لاس ویگاس پولیس نے منگل کو اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر دھماکہ کرنے والے فوجی میتھیو لیویلس برگر نے حملے کا منصوبہ بنانے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا تھا۔ افسروں نے یہ اطلاع دی کہ لیویلس برگر نے حملے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی لیکن ان کا ارادہ کسی اور کو نقصان پہنچانے کا نہیں تھا۔

لیویلس برگر کے چیٹ جی پی ٹی پر کی گئی تلاش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ دھماکہ خیز ہدف، گولیوں کی رفتار اور ایریزونا میں آتش بازی کے قانونی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہا تھا۔ لاس ویگاس میٹرو پولیٹن پولیس محکمہ کے شیرف کیون میک مہل نے جنریٹیو اے آئی کے استعمال کو گیم چینجر بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا معاملہ ہے جب کسی شخص نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال ایک آلات بنانے میں مدد کے لیے کیا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں چیٹ جی پی ٹی کے بانی اوپن اے آئی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ان کے آلات ذمہ دار طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی نقصان دہ یا غیر قانونی ہدایات پر عمل نہیں کرتا ہے۔ اوپن اے آئی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے میں لاء انفورسمنٹ آفیسرس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

واضح ہو کہ لیویلس برگر ایک گرین بیریٹ فوجی تھا۔ وہ افغانستان میں دو بار تعینات رہ چکا تھا۔ اس نے اپنی ٹیسلا سائبر ٹرک میں قریب 27 کلوگرام آتش بازی اشیا اور 32 کلوگرام برڈ شاٹ لوڈ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ کار میں ریسنگ-گریڈ ایندھن ڈالنے کے بعد لاس ویگاس کی طرف بڑھا۔ اس کے بعد دھماکہ ہوا۔ افسروں کا ماننا ہے کہ خودکشی کرنے والے اسلحہ سے نکلی گولی کے فلیش سے دھماکہ ہوا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

لیویلس برگر نے ایک سرویلنس نامی جرنل میں لکھا تھا کہ اسے لگتا ہے کہ پولیس اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ اس کے باوجود اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ اس نے اپنے منصوبہ کو بدل لیا۔ پہلے اس نے ایریزونا گرینڈ کینین کے گلاس اسکائی واک میں اسے انجام دینے کے بارے میں سوچا تھا۔ اس نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ دھماکہ ایک بیداری کا اعلان ہے۔ وہ ملک کے مسائل کے بارے میں انتباہ کرنا چاہتا تھا۔ لیویلس برگر نے یہ بھی لکھا کہ اسے دہشت گرد کے طور پر پہچانے جانے کا ڈر تھا اور یہ بھی خوف تھا کہ لوگ سوچیں گے کہ وہ دوسروں کو مارنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined