کینیڈا کے وینکوور شہر میں درناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب لوگ شہر میں اسٹریٹ فیسٹیول کے جشن میں ڈوبے ہوئے تھے۔ دراصل ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی لوگوں کو کچلتے ہوئے چلی گئی۔ وینکوور پولیس کے مطابق اس حادثے میں تقریبا 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی مختلف زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات 8 بجے (مقامی وقت کے مطابق) پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے لوگ شہر کے سن سیٹ آن فریزر پر ’لاپو لاپو ڈے‘ منانے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی ایس یو وی تیز رفتاری کے ساتھ ہجوم میں داخل ہوئی اور لوگوں کو روندتے ہوئے نکل گئی۔ ساتھ ہی ان لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ کار کا ڈرائیور ایک ایشیائی نوجوان تھا جو ذہنی طور پر معذور معلوم پڑ رہا تھا۔
Published: undefined
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ وہ وینکوور میں لاپو تہوار میں ہونے والے سانحے کے بارے میں جان کر کافی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں، فلپائنی کینیڈین کمیونٹی اور وینکوور میں موجود ہر فرد کے لیے اپنی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہم سب آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور فوری کارروائی پر پولیس کے مشکور ہیں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ لاپو لاپو تہوار 16ویں صدی کے ایک فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما داتو لاپو-لاپو کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ لاپو لاپو فلپائن کے پہلے قومی ہیرو تھے جس نے 1521 میں میکٹن کی لڑائی میں ہسپانوی نوآبادیات کے خلاف فتح کی قیادت کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined