عالمی خبریں

روس اور یوکرین میں خونریز جنگ، جوابی کارروائی میں روس کے 498 فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوبی شہر خارسون کو پوری طرح قبضہ میں لے لیا ہے، تاہم شہر کے میئر نے اس کی تردید کی ہے۔ دریں اثنا، روس نے تصدیق کی ہے کہ جنگ میں اس کے 498 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

روس کا یوکرین پر حملہ/ Getty Images
روس کا یوکرین پر حملہ/ Getty Images 

کیف / ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوبی شہر خارسون کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تاہم شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ خارسون اب بھی یوکرین کے ہاتھ میں ہے اور شہر روسی قبضے میں نہیں ہے۔ دریں اثنا، روسی فوج یوکرین میں کافی تباہی مچا رہی ہے اور ملک کے کئی شہروں میں جنگ چل رہی ہے۔ روس نے تصدیق کی ہے کہ جنگ میں اب تک اس کے 498 فوجی مارے جا چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ روس سے اس جنگ میں اس کے کتنے فوجی مارے گئے ہیں، اس کی معلومات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تیسری عالمی جنگ کے حوالہ سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ جنگ ہوئی تو اس میں جوہری ہتھیار شامل ہوں گے اور یہ تباہ کن ہوگی۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق لاوروف نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’تیسری عالمی جنگ ایک تباہ کن ایٹمی جنگ ہوگی۔‘ ساتھ ہی لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ریمارکس پر زور دیا کہ تیسری جنگ عظیم ماسکو کے خلاف واشنگٹن کی سخت پابندیوں کے رد عمل میں ہوگی۔ لاوروف نے کہا کہ روس اپنے خلاف عائد پابندیوں کے لیے تیار ہے لیکن وہ حیران ہیں کہ کھلاڑی اور صحافی بھی کارروائی کی زد میں آ گئے ہیں۔

Published: undefined

ادھر، وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے بدھ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین سے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلا پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے روسی صدر پوتن سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ خاص طور پر خارکیف کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں ہندوستانی طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ارندم باگچی نے کہا ہے کہ یوکرین میں ہندوستانیوں کو یرغمال بنائے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوکرینی حکام سے ہندوستانیوں کو نکالنے میں مکمل مدد مل رہی ہے۔ قبل ازیں روس کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ یوکرین میں ہندوستانی طلبا کو یرغمال بنا لیا گیا ہے اور یوکرین کی فوج انہیں ٹینک کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ