فائل تصویر آئی اے این ایس
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے کل یعنی 10 دسمبر کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی تاکید کی گئی ہے، جب کہ "کمزور افراد" سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر ضروری ہو تو ہی گھر سے باہر جائیں ۔
Published: undefined
بنگلہ دیشی اخبار ’ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابو حکومت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ ڈھاکہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا معیار غیر صحت بخش اور بعض اوقات اے کیو آئی 250 سے اوپرتک پہنچ گیا ہے اورخراب ہو گیا ہے ۔ وزیر نے ایک ریلیز میں کہا ، "اس صورتحال میں ، عوام کو باہر جاتے وقت ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، جب کہ حساس افراد یعنی سانس لینے میں دشواری ، الرجی اور سانس کی دیگر پریشانیوں والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صرف اس وقت باہر جائیں جب انتہائی ضروری ہو۔"
Published: undefined
عوامی معلومات کے لیے ہوا کے معیار کا ڈیٹا محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معلومات پر نظر رکھیں اور اس کے مطابق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس کے علاوہ ہر ایک سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے طور پر فضائی آلودگی پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
Published: undefined
وزارت نے اینٹوں کے بھٹے اور فیکٹری مالکان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کچھ اقدامات اپنانے کا مشورہ دیا ہے، جن میں ٹھوس کچرے کو جلانے سے گریز کرنا، تعمیراتی مقامات پر مناسب باڑ اور کور لگانا، تعمیراتی سامان کو ڈھانپنا، اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ ٹرک یا تعمیراتی سامان لے جانے والی لاریوں کو مکمل طور پر ڈھانپا جانا، دن میں کم از کم دو بار تعمیراتی علاقوں کے ارد گرد پانی کا چھڑکاؤ کیا جانااور سڑکوں پر پرانی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چلانے سے گریز کرنا شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined