عالمی خبریں

آسٹریا کے ویانا شہر میں مسلح حملہ آوروں کی چھ مقامات پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

رائفل بردار متعدد مسلح حملہ آوروں نے چھ مقامات پر فائرنگ کی، آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن کرز نے اسے ایک ’قابل مذمت دہشت گرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مفرور حملہ آور کی تلاش ہے

آسٹریا کے ویانا شہر میں مسلح حملہ آوروں کی چھ مقامات پر فائرنگ
آسٹریا کے ویانا شہر میں مسلح حملہ آوروں کی چھ مقامات پر فائرنگ 

ویانا: آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں مسلح حملہ آوروں کی متعدد مقانات پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مرکزی ویانا میں اس وقت پیش آیا جب متعدد مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ کے مطابق حملہ آوروں نے چھ مقامات کو نشانہ بنایا جو یہودی عبادت گاہ سے انتہائی قریب ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن کرز نے اسے ایک ’قابل مذمت دہشت گرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح حملہ آوروں میں سے کم از کم ایک ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اور حملہ آور کی تاحال تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

ویانا کے میئر مائیکل لدویگ کے مطابق ایک شہری کی ہلاکت فائرنگ کے مقام کے قریب ہوئی جبکہ ایک خاتون اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگئیں۔ دوسری جانب ویانا کے میئر نے او آر ایف کو بتایا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا شہری بھی دم توڑ گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ کارل نیہیمر نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شہر کے مرکز سے دور رہے ہیں۔ کارل نیہیمر نے آغاز میں کہا تھا کہ اس حملے میں ’کئی‘ افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم بعد میں ایک عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شہری اور ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔ او آر ایف سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’حملہ آوروں کے پاس آٹومیٹک اسلحہ موجود تھا اور تیاری کے ساتھ آئے تھے۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined