عالمی خبریں

خارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملہ میں 7 افراد ہلاک، 34 زخمی

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبہ بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کیف: یوکرین کے شہرخارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبہ بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

ناٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ فرانس کے صدر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا۔ کریملن سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔

Published: undefined

یوکرین میں جلد ہی فوجی مقاصد حاصل کرلیں گے: روس

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں اپنے ملٹری آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کرلے گا۔ اس حوالے سے ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان بالآخر امن معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے اور امریکہ چاہے یا نہ چاہے، جلد یا بدیر یوروپ کو بھی روس سے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کسی بھی ملک پر روس کی موجودہ پابندیوں سے زیادہ پابندیاں نہیں لگیں، روس کے خلاف مغربی پابندیاں ڈالر اور یورو پر اعتماد کی کمی میں تیزی لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روس گیس کے بعد اپنی دوسری برآمدی اشیا کے لیے بھی روبل میں ادائیگی کا مطالبہ کرے گا، روسی گیس کے مغربی خریداروں کی زندگیاں مشکل کرنا نہیں چاہتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined