عالمی خبریں

اشرف غنی کے مستعفی ہونے کا امکان، افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی

طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اس کے ایک وفد نے کابل میں صدارتی محل میں اشرف غنی اور نیٹو اور امریکی افواج کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

کابل میں حفاظت پر مامور اہلکار / Getty Images
کابل میں حفاظت پر مامور اہلکار / Getty Images 

کابل: افغان صدر اشرف غنی کے آج مستعفی ہونے کا امکان ہے اور ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی۔ العربیہ سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اشرف غنی نے یہ اشارہ صدارتی محل میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا، جب طالبان جنگجوؤں نے دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے بعد شہر کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

Published: undefined

طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اس کے ایک وفد نے کابل میں صدارتی محل میں اشرف غنی اور نیٹو اور امریکی افواج کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ طالبان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم کابل شہر کی پرامن منتقلی کے منتظر ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار مرزا کوال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور اقتدار کی منتقلی پرامن ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق طالبان رہنما ملا غنی برادر ملک میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

Published: undefined

اس دوران کابل میں امریکی سفارت خانے کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سفارتخانے کے عملے کی جانب سے حساس دستاویزات جلائے جانے کی وجہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ بلیک ہاک اور چنوک ہیلی کاپٹر بھی سفارتخانے کی طرف اڑتے اور سفارت خانے اور ہوائی اڈے کے درمیان چکر لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined