عالمی خبریں

صومالیہ میں فوج نے الشباب کے 23 عسکریت پسندوں کو کیا ہلاک

صومالیہ کی قومی فوج نے ہفتہ کو ملک کے جنوب میں چلائی گئی کارروائیوں میں الشباب کے 23 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

موغادیشو: صومالیہ کی قومی فوج نے ہفتہ کو ملک کے جنوب میں چلائی گئی کارروائیوں میں الشباب کے 23 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ خلیجی علاقے بولا پھولے میں کی گئی تین فوجی کارروائیوں کے دوران فوجیوں نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے تین ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

وزارت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دو کمانڈروں سمیت 23 دہشت گرد مارے گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کی ایک پوسٹ، دھماکہ خیز مواد رکھنے کے گیراج اور ان کے لیڈروں کے زیر استعمال ایک انتظامی دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ صدر حسن شیخ محمد کی جانب سے 2022 میں دہشت گردوں کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا اعلان کرنے کے بعد سے سرکاری فورسز نے الشباب کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined