عالمی خبریں

نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن تیار

الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کر سکیں گے

سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن تیار کرلیا گیا  <br>
سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن تیار کرلیا گیا
 

الریاض: سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔

Published: undefined

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق ، الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہوتےہیں۔ وزن، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی جیسی مشکلات کےساتھ ساتھ ان پر سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی مشکمل ہوتی ہے تاہم الیکٹرانک قرآن پاک کے نسخے نے ہہ تمام مسائل حل کردیے ہیں۔

Published: undefined

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے ساتھ تلاش کیا ہے۔ سعودی عرب میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پورے عالم اسلام میں پھیلایا جائے گا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز