عالمی خبریں

امریکہ کے بعد اب فرانس میں ’سیاہ فام شہری‘ کو انصاف دلانے کے لیے مظاہرہ

فرانس کی راجدھانی پیرس میں منگل کی شام رِنگ روڈ کے قریب پیرس کورٹ کے سامنے ہوئے مظاہرہ میں 19 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اس مظاہرہ نے بعد میں پرتشدد شکل اختیار کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پیرس: امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری کی پولس حراست میں موت کے بعد بھڑکے پرتشدد مظاہروں کے درمیان فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک سیاہ فام فرانسیسی شہری ’ایڈاما ٹرااور‘ کو انصاف دلانے کے لئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر اتر آئے۔ 24 سالہ سیاہ فام شہری ٹرااور کی 2016 میں پولس حراست میں موت ہو گئی تھی۔

Published: 03 Jun 2020, 4:29 PM IST

بی ایف ایم ٹیلی ویژن نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ مظاہرہ منگل کی شام دارالحکومت کے شمالی حصے میں واقع رنگ روڈ کے قریب پیرس کورٹ کے سامنے سے شروع ہوا اور 19000 سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔ یہ مظاہرہ بعد میں پرتشدد ہو گیا کیونکہ کچھ مظاہرین نے آتش زنی کی اور رنگ روڈ کو بیریکڈس لگا کر بند کر دیا۔

Published: 03 Jun 2020, 4:29 PM IST

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرااور کو شناختی کارڈ پر تنازعہ کے سلسلے میں جولائی 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ گرفتار کرکے تھانے لے جائے جانے کے دوران پولس گاڑی میں ہی بیہوش ہو گئے تھے اور بعد میں پولیس اسٹیشن میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ متعدد رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ٹرااور کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

Published: 03 Jun 2020, 4:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jun 2020, 4:29 PM IST