عالمی خبریں

افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک، طالبان نے لی ذمہ داری

افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان میں بدھ کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ناٹو کی قیادت والی اتحاد نے اس کی تصدیق کی ہے۔ امریکی فورسز نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے لگتا ہو کہ ہیلی کاپٹر کو دشمن نے تباہ کیا۔ دوسری جانب افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔

Published: undefined

فوج کے مختصر بیان میں ہلاک شدگان کے سلسلے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ امریکی دفاعی محکمے کے مطابق، کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوج کے جوانوں کے ناموں کی تفصیل ان کے گھر والوں کومطلع کرنے کے 24 گھنٹے بعد تک روکی جا رہی ہے۔ اسی دوران، افغان حکومت اور اتحاد سے لڑنے والے طالبان عسکریت پسند گروپ نے دعوی کیا ہے کہ باغیوں نے مشرقی صوبہ لوگر میں ایک چنوک ہیلی کاپٹر پرحملہ کیا تھا۔

Published: undefined

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر نے لوگر کے ضلع چرخ کے علاقے پانگرام میں ان کے ٹھکانے پرحملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اکتوبر 2017 میں ، لوگر میں اتحادی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار ہلاک اور چھ امریکی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہے اور نا ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی افغان اہلکار زخمی ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی افغانستان نے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کے بدلے تین طالبان رہنماؤں کو رہا کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات