عالمی خبریں

افغانستان: مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، 65 زخمی

ٹی آر ٹی ورلڈ نے مقامی طالبان کمانڈر کے حوالہ سے بتایا کہ شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کابل: افغانستان کے شہر مزار شریف میں دھماکہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکہ میں متعدد افراد کے جان بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ نے مقامی طالبان کمانڈر کے حوالہ سے بتایا کہ شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

افغان میڈیا نے بتایا کہ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ مزار شریف میں طالبان کمانڈر کے ترجمان محمد آصف وزیر نے رائٹرز کو بتایا کہ "دوسرے ضلع میں ایک شیعہ مسجد کے اندر ایک دھماکہ ہوا، جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔"

Published: undefined

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے خونریزی کا سلسلہ کم ہو گیا تھا، تاہم دولت اسلامیہ کی جانب سے کچھ حملہ ضرور کئے گئے۔ تاہم اب کچھ دنوں سے حملوں کا سلسلہ تیز ہو رہا ہے۔ حال ہی میں 19 اپریل کو کابل کے قریب ایک اسکول تین دھماکوں سے لرز اٹھا تھا۔ دھماکوں کے سبب چھ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ جبکہ درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکے کابل کے قریب عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول میں ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined