عالمی خبریں

اسرائیل میں کورونا کے 54135 نئے کیسز، جرمنی میں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ

اسرائیل میں کورونا کے مزید 54135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے اس ملک میں متاثرین کی کل تعداد 22,12,596 ہو گئی ہے۔ ادھر جرمنی میں کورونا کے پیش نظر عائد کی گئیں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے

Getty Images
Getty Images 

یروشلم / برلن: اسرائیل میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 54135 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اس ملک میں متاثرین کی کل تعداد 22,12,596 ہوگئی ہے۔ ادھر جرمنی میں کورونا کے پیش نظر عائد کی گئیں پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے مزید 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 393 ہوگئی جب کہ سنگین حالت میں مبتلا مریضوں کی تعداد 638 سے بڑھ کر 732 ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 229 کے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے جب کہ یومیہ وائرس کی شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس پر عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

جرمن روزنامے ڈائی ویلٹ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہیمبرگ میں ہونے والے اس مظاہرے میں تقریباً تین ہزار تین سو افراد نے حصہ لیا۔ اخبار کے مطابق اس دوران بہت سے مظاہرین چہرے پر ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور سماجی فاصلے کے اصولوں کو نظر انداز کر رہے تھے۔ وہ ویکسینیشن اور قرنطینہ کے اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل جرمنی بھر میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد ہیمبرگ میں تقریباً 3000 افراد نے کورونا ویکسینیشن کے حق میں مظاہرہ کیا تاہم شمالی بندرگاہی شہر میں بھی غیر قانونی اینٹی ویکس اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو