
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن پر لگاتار اپنی کارروائی تیز کیے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں اب 530000 غیر ملکی لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ دراصل ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کیوبا، ہیتی، نکاراگوا اور وینوزویلا کے قانونی تحفظ کو منسوخ کرے گا۔ اس فیصلے کے عمل میں آتے ہی ان ملکوں کے ممکنہ طور پر پانچ لاکھ تیس ہزار لوگوں کو تقریباً ایک مہینے کے اندر امریکہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ان چار ممالک کے تارکین وطن 2022 میں فائنانشیل اسپانسر کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں آئے تھے۔ انہیں امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کے لیے دو سال کا پرمٹ دیا گیا تھا۔ اب ہوم لینڈ تحفظ محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے لوگ 24 اپریل کو وفاقی رجسٹر میں نوٹس شائع ہونے کے 30 دن بعد اپنے لیگل اسٹیٹس کو گنوا دیں گے۔
Published: undefined
مانا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کا وسیع اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن کی مدت کار میں ان تارکین وطن کو دو سال کی پیرول دی گئی تھی۔ جو اب موثر طور سے ختم ہو گئی ہے۔ چاروں ملکوں کے شہریوں کو امریکی اسپانسر کے ساتھ ہوائی راستے سے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت ملی تھی۔
Published: undefined
انسانی پیرول سسٹم طویل عرصے سے چلا آ رہا ہے، یہ ایک لیگل سسٹم ہے، جس کا استعمال صدرجمہوریہ ان ملکوں کے لوگوں کو اجازت دینے کے لیے کرتے ہیں جہاں جنگ یا سیاسی عدم استحکام ہے۔ ایسے میں یہ لوگ امریکہ میں داخل کر سکتے ہیں اور عارضی طور سے رہ سکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سسٹم میں بڑے پیمانے پر غلط اسعمال کا الزام لگائے ہوئے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
نیوز ایجنسی کے مطابق ہوم لینڈ سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ میں رہنے کے لیے جائز بنیاد کے بغیر یعنی پیرول پر آئے لوگوں کو اپنی پیرول ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے امریکہ چھوڑ دینا چاہیے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ پانچ لاکھ تارکین وطن کا لیگل اسٹیٹس منسوخ کرنے کے فیصلہ سے کئی لوگوں کو ملک بدر کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ پیرول پروگرام کے تحت امریکہ میں داخل ہونے والے کتنے لوگوں نے تب سے تحفظ یا لیگل اسٹیٹس کے آپشن حاصل کیے ہیں۔
Published: undefined
2022 میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے وینوزویلا کے لوگوں کے لیے پیرول اِنٹری پروگرام شروع کیا تھا۔ بعد میں 2023 میں اس کی توسیع کی گئی اور کیوبا، ہیتی اور نکارگوا کے لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ان چار ملکوں کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined