عالمی خبریں

کورونا وائرس نے لی اب تک کے سب سے کمسن بچے کی جان، صرف 2 دن زندہ رہ سکا نوزائیدہ

جنوبی افریقہ میں ایک نوزائیدہ بچے کی موت ہو گئی جس کے بعد وزارت صحت نے کہا کہ ”بدقسمتی سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے بچے کی موت ہوئی ہے جس کی عمر محض 2 دن تھی۔“

علامتی تصویر 
علامتی تصویر  

کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اور ابھی تک اس کا نہ تو کوئی علاج سامنے آ سکا ہے اور نہ ہی ویکسین بازار میں دستیاب ہے۔ بچے، جوان، ضعیف سبھی اس انفیکشن کی وجہ سے موت کے شکار بن رہے ہیں۔ اس درمیان جنوبی افریقہ سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں محض دو دن کا ایک بچہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ یہ کورونا سے ہلاک ہونے والا غالباً دنیا کا سب سے کم عمر بچہ ہے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کی وزارت صحت نے نوزائیدہ بچے کی کورونا سے ہلاکت کی خبر بدھ کی دیر شب ایک بیان جاری کرکے دی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے بچے کی موت ہوئی ہے، جس کی عمر محض دو دن تھی۔ اس بچے کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی تھی۔ نوزائیدہ کی ماں کورونا پازیٹو ہے اور بچہ بھی اسی انفیکشن سے متاثر پایا گیا تھا۔‘‘َ وزارت نے متاثرہ ماں کے تئیں اظہار ہمدردی کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں اب تک کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 3.30 لاکھ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 51 لاکھ کے قریب ہے۔ پوری دنیا کے سائنسداں اور طبی ماہرین کورونا انفیکشن کا علاج تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ کچھ ممالک سے ویکسین دریافت کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی وہ شروعاتی مراحل میں ہیں اور بازار میں آنے میں وقت لگے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined