دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ساڑے 15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں 93ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دنیا بھر میں عالمی وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور اب تک ساڑے 50 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری سے 3 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ساڑے 15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں93ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔


روس میں بھی کووڈ۔19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہاہے اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 308705 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2972 اموات ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 250141 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 35422 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔


یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32169 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 226699 لوگ اس بیماری سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ ا سپین میں کورونا سے 232555 لوگ متاثر ہے جبکہ 27888 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

برازیل میں بھی صورت حال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ وہاں کورونا سے اب تک 597293 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 18894 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 84063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمرکے لوگوں کے تھے۔

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 180934 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28025 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 178150 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8136لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ترکی میں کورونا سے اب تک 151615 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4199 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


کورونا سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 126949 لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 7183 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔

بلجیم میں 9150، نریندرلینڈ میں 6029، کناڈا میں 5767، میکسیکو میں 5666، سوئڈن میں 3831، سوئٹزرلینڈ میں 1892،آئرلینڈ 1561 اور پرتگال میں 1263 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


اس کےعلاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 45898 ہوگئی ہے جبکہ 985 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔