ہالی ووڈ

نمونیا سے ہار گئے فلم ’ہیری پوٹر‘ کے ’پروفیسر ڈمبلڈور‘، 82 سال کی عمر میں انتقال

سر مائیکل گیمبون کی بیوی لیڈی گیمبون اور بیٹے فرگس نے کہا کہ ’’ہمیں سر مائیکل گیمبون کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے، وہ ایک پیارے شوہر اور والد تھے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سر مائیکل گیمبون کی فائل تصویر</p></div>

سر مائیکل گیمبون کی فائل تصویر

 

مشہور ہالی ووڈ فلم ’ہیری پوٹر‘ میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار نبھانے والے اداکار سر مائیکل گیمبون کا انتقال ہو گیا ہے۔ انھوں نے 82 سال کی عمر میں اسپتال کے بستر پر آخری سانس لی۔ یہ خبر سر مائیکل گیمبون کی بیوی اور بیٹے نے دی ہے۔ ’پروفیسر ڈمبلڈور‘ کی موت سے متعلق خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو زبردست صدمہ پہنچایا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق سر مائیکل گیمبون کے انتقال کی جانکاری ان کی بیوی لیڈی گیمبون اور بیٹے فرگس نے دی ہے۔ یہ خبر دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں سر مائیکل گیمبون کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے۔ وہ ایک پیارے شوہر اور والد تھے۔‘‘ لیڈی گیمبون نے یہ بھی جانکاری دی کہ سر مائیکل گیمبون کی موت نمونیا کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس بیماری کے سبب انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ بچ نہیں سکے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سر مائیکل گیمبون نے نہ صرف فلموں میں بلکہ تھیٹرس میں بھی اپنی عمدہ اداکاری سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ انھوں نے پنٹر، بیکیٹ اور ایکبورن کے ڈراموں میں بہترین کام انجام دیا ہے۔ حالانکہ بیشتر فلم شائقین انھیں فلم ’ہیری پوٹر‘ کے کردار پروفیسر ڈمبلڈور کے لیے ہی یاد کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ