ایشیا کے سب سے بڑے فرنیچر مارکیٹ پہنچے راہل گاندھی، سیکھی بڑھئی کی کاریگری

راہل گاندھی نے بتایا کہ انھوں نے دہلی کے کیرتی نگر واقع ایشیا کے سب سے بڑے فرنیچر مارکیٹ پہنچ کر بڑھئی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان سے تھوڑا ہنر سیکھنے کی کوشش کی۔

<div class="paragraphs"><p>کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ پہنچے راہل گاندھی بڑھئی کی کاریگری سیکھتے ہوئے</p></div>

کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ پہنچے راہل گاندھی بڑھئی کی کاریگری سیکھتے ہوئے

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لگاتار عام لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور مختلف طبقات کے درمیان پہنچ کر ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی کے تحت انھوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں ٹرک ڈرائیور اور قلیوں سے بھی ملاقات کی۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق راہل گاندھی نے ایشیا کے سب سے بڑے فرنیچر مارکیٹ کیرتی نگر کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے بڑھئی طبقہ سے ملاقات کر ان کا حال جانا۔

راہل گاندھی نے کیرتی نگر پہنچ کر بڑھئی کا کام کرنے والے کاریگروں سے ملاقات کی اور نہ صرف ان کے مسائل کو جانا، بلکہ ان کے ہنر کو سیکھنے کی کوشش بھی کی۔ اس ملاقات کی کچھ تصویریں راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’دہلی کے کیرتی نگر واقع ایشیا کے سب سے بڑے فرنیچر مارکیٹ جا کر آج بڑھئی بھائیوں سے ملاقات کی۔ یہ محنتی ہونے کے ساتھ ہی کمال کے فنکار بھی ہیں۔ مضبوطی اور خوبصورتی تراشنے میں ماہر۔ کافی باتیں ہوئیں، تھوڑا ان کے ہنر کو جانا اور تھوڑا سیکھنے کی کوشش کی۔‘‘


فرنیچر مارکیٹ میں بڑھئی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے راہل گاندھی کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ کانگریس پارٹی کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے بھی کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’دہلی کے کیرتی نگر واقع ایشیا کے سب سے بڑے فرنیچر مارکیٹ پہنچے جَن نایک راہل گاندھی جی۔ وہاں انھوں نے بڑھئی بھائیوں سے ملاقات کر ان کے مسائل سنے اور ان کے ہنر کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کی کوشش کی۔‘‘ اس پوسٹ کے آخر لکھا گیا ہے ’’بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔