صحت

کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کو ہو رہی ہیں کئی بیماریاں لاحق

محققین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کورونا کی زد میں آکر علاج سے ٹھیک ہوجانے کے بعد بھی صحت کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے اس وائرس سے بچے رہنے کو اولین ترجیح دیں۔ کورونا کے علاج سے شفایابی کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کو بار بار بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔ یہ سلسلہ کورونا سے شفیابی اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے کئی ماہ بعد بھی شروع ہو رہا ہے۔

Published: undefined

محققین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کووڈ 19 کو مارچ میں عالمی وبا قرار دے دیئے جانے کے چھ ماہ بد اب ایسی علامات کا سامنا کرنے والے لوگوں پر تحقیقی کام شروع ہوا ہے۔

Published: undefined

درحقیقت ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے لاتعداد افراد کو تاحال شدید تھکاوٹ کا سامنا ہے چاہے ابتدا میں بیماری کی شدت جو بھی رہی ہو۔ آن لائن medRxiv میں شائع تحقیق میں زور دیا گیا کہ صحتیاب مریضوں کی مناسب نگہداشت کی جانی چاہیے اور سنگین حد تک بیمار لوگوں پر مزید تحقیق کرکے دیکھنا چاہیے کہ انہیں کس طرح کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

اس تحقیق کے دوران آئرلینڈ کے سینٹ جیمز ہاسپٹل میں زیرعلاج رہنے والے 128 مریضوں کی نگرانی کی گئی تھی جن کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 52 مریضوں نے صحتیابی کے 10 ہفتوں بعد بھی مسلسل تھکاوٹ کی شکایت کی۔ سالفورڈ رائل این ایچ ایس ٹرسٹ کے ماہرین ڈونل او ڈونوگوف نے بتایا کہ گردوں کو پہنچنے والا نقصان زیادہ بڑا خدشہ ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ وائرس براہ راست گردوں پر حملہ کرتا ہے جبکہ گردوں کو وائرس کے نتیجے میں پھیلنے والے ورم سے بھی نقصان پہنچتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو