صحت

کورونا وائرس: لکھنؤ میں پیشگی پختہ انتظامات

سی ایم او نے بتایا کہ ضلع کے سبھی تھانہ انچارجوں کو بھی خط بھیجا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں درج افراد کی اسکریننگ میں محکمہ صحت کا تعاون کریں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کورونا وائرس کے حملے سے نپٹنے کے لئے اسپتالوں میں پیشگی طور سے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ آفیشیل ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ الگ۔الگ اسپتالوں میں 71 بستر مختص کیے گئے ہیں۔ اموسی ائیر پورٹ پر چھ ڈاکٹروں کو ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے لئے سبھی اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں 21 سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ (پی جی آئی)، لوہیا، سول، بلرامپور اور لوک بندھو اسپتال میں دس۔ دس بستر مختص کیے گئے ہیں۔ سبھی ضلعی اسپتالوں کے دو ۔دو لیب ٹیکنیشین کو نمونے لینے کی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر نریندر اگروال نے بدھ کو یہاں بتایا کہ چین سمیت مختلف اضلاع سے آنے والے مسافروں کی ائیر پورٹ پر تھرمل اسکینر سے جانچ کی جارہی ہے۔ اس کے لئے ائیر پورٹ پر ایک تھرمل اسکینر اور دو انفراریڈ تھرما میٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے مریض کا درجہ حرارت اور دیگر حالات کا پتہ چلتا ہے۔ جانچ کے لئے چھ ڈاکٹروں، آٹھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی لاگئی گئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کے جی ایم یو میں جانچ کی سہولت ہونے سے 48 گھنٹوں کے اندر پورٹ آجاتی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق کنٹرول روم کھلا ہوا ہے۔ یہاں کسی بھی طرح کا بھی شبہ ہونے پر فون کر کے جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔ محکمہ کے پاس وافر مقدار میں پی پی آئی کٹ، این 25 ماسک اور ٹریپل لیئر ماسکٹ دستیاب ہیں۔ ائیر پورٹ پر 24 گھنٹے ایمبولنس موجود ہے۔

Published: undefined

سی ایم او رنے بتایا کہ ضلع کے سبھی تھانہ انچارجوں کو بھی خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں درج افراد کی اسکریننگ میں محکمہ صحت کا تعاون کریں۔ محکمہ کی جانب سے 19 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ ہوم ایسوسی ایشن سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی، تعلیم، پنچایتی راج، اطفال بہبود اور محکمہ تغذیہ سے بھی تعاون لیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined