صحت و سماج

رام دیو کو وزارت آیوش نے دیا جھٹکا، ’کورونا کی دوا‘ کے اشتہار پر روک

وزارت کا کہنا ہے کہ اس دوا کے حوالہ سے حقائق اور سائنسی تجربات کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت کا یہبھی کہنا ہے کہ پتنجلی کے اشتہارات پر با ضابطہ جانچ ہونے تک روک رہے گی۔ 

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

یوگا کے گرو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی نے منگل کے روز کورونا وائرس کی بیماری کا سو فیصد علاج کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کورونیل نامی دوا لانچ کی لیکن حکومت نے انہیں فوری طور پر جھٹکا دے دیا، وزارت آیوش نے پتنجلی کی اس دوا کے اشتہار پر روک لگا دی ہے۔ وزارت آیوش نے پتنجلی کی دوا کا نوٹس لیتے ہوئے پوری معلومات طلب کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس دوا کے حوالہ سے اسے حقائق اور سائنسی تجربات پر مطلع نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت آیوش نے کہا ہے کہ پتنجلی کے اشتہارات پر جب تک روک رہے گی جب تک اس معاملہ کی باضابطہ طور پر جانچ نہیں ہو جاتی۔ وزارت نے اتراکھنڈ کے متعلقہ ریاستی لائسنسی ٹریبیونل سے بھی معلومات طلب کی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، ہری دوار میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کورونیل کے ساتھ دو دیگر دوائیں بھی لانچ کی گئیں۔ ان تینوں دوائوں کی ایک کٹ تیار کی گئی ہے، جسے کورونا کٹ کا نام دیا گیا ہے۔ کورونا کٹ میں موجود کورونیل کی مارکیٹ قیمت 400 روپے، شواساری وٹی کی قیمت 120 روپے اور انوتیل کی قیمت 25 روپے ہے۔ کورونا کٹ مریضوں کے لئے ایک ماہ کی خوراک پر مشتمل ہے۔ شواساری وٹی نظام تنفس کو مضبوط بنانے کی دوا ہے۔ انو تیل کو صبح کے وقت ناک میں تین سے پانچ قطرے ڈالنا پڑتا ہے۔ کورونیل میں موجود تلسی، گیلو اور اشوگندھا مدافعتی قوت کو بڑھا تے ہيں۔ کھانے کے بعد دن میں تین بار کورونیل کی خوراک لینی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ کورونیل میں اشوگندھا، گیلو، تلسی، دار چینی، لونگ، ملیٹھی اور ککڑا سنگھی وغیرہ جڑی بوٹیاں شامل ہیں۔ اس میں کچھ معدنیات بھی ہیں، جو صفوف کی شکل میں اس میں شامل کردی گئی ہیں۔ راجستھان کے پتنجلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، جے پور نے کورونیل بنانے کے لئے مشترکہ طور پر تحقیق کی ہے۔ یہ دوائيں دیویہ فارمیسی اور پتنجلی آیوروید مل کر تیار کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined