فٹبال

فٹ بال میچ کے سبب لیورپول میں پھیلا کورونا وائرس، جانچ کا مطالبہ

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان اس میچ کے انعقاد سے متعلق لیورپول کی رکن پارلیمنٹ ماریا ایگل نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ لیورپول میں کورونا سے موت کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی دنیا کی تمام سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں لیکن برطانیہ کے اینفیلڈ اسٹیڈیم میں گزشتہ ماہ اس وائرس سے پھیلے قہر کے درمیان منعقد ہوئی یوروپین چمپئنز لیگ مقابلے کی جانچ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

Published: undefined

چمپئنز لیگ کا ایٹلیٹکو میڈرڈ اور لیورپول کا یہ مقابلہ دراصل اسپین میں ہونا تھا لیکن اسپین میں کورونا سے مچی تباہی کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن کے سبب اس کا انعقاد برطانیہ میں لیورپول کے اینفیلڈ اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں اسپین سے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے تین ہزار سے زیادہ پرستار مقابلہ دیکھنے پہنچے تھے۔

Published: undefined

یہ بھی پڑھیں، حکومت کا مہنگائی بھتے میں کمی کا فیصلہ غیر حساس: راہل گاندھی

Published: undefined

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان اس میچ کے انعقاد سے متعلق لیورپول کی رکن پارلیمنٹ ماریا ایگل نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ لیورپول میں کورونا سے موت کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس دوران برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا لیکن کورونا متاثرہ علاقے سے ہزاروں لوگوں کی لیورپول آنے پر کوئی نظر نہیں رکھی گئی اور پرستار مقابلے کے دوران اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے ریستوران، ہوٹل اور دیگر جگہوں پر بھی گئے ہوں گے جس سے یہ وائرس تیزی سے اور پھیلا ہو گا ۔

Published: undefined

اس مقابلے میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے لیورپول کو تین-دوسے شکست دی تھی۔ ایٹلیٹکو نے میڈرڈ میں پہلا مرحلہ ایک۔صفرسے جیتا تھا۔ ایٹلیٹکو نے دوسرے مرحلے کی جیت سے گزشتہ فاتح لیورپول کو مقابلے سے باہر کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined