فٹبال

ہیرو انٹر کونٹی نینٹل فٹبال کپ: ہندوستان کے فائنل میں پہنچنے کی امید ختم

ہیرو کونٹی نینٹل کپ میں شمالی کوریا کے ہاتھوں مقابلہ ہارنے کے بعد ہندستانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اگور اسٹمک نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو میچ میں زیادہ جرات دکھانی ہوگی تبھی انہیں جیت مل پائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندستانی ٹیم کو یہاں چل رہے ہیرو کونٹی نینٹل کپ میں ہفتہ کو شمالی کوریا سے 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے پہلے ہندستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں تاجکستان سے 2-4 سے ہار گئی تھی۔ شمالی کوریا سے ہارنے کے بعد ہندستانی ٹیم کی مہم اس ٹورنامنٹ میں اب تقریبا ختم ہو گئی ہے اور اسے فائنل میں پہنچنے کے لئے شام کو بڑے فرق سے ہرانا ہوگا اور امید کرنی ہوگی کہ تاجکستان ایک اور میچ میں شمالی کوریا کو شکست سے دو چار کرے۔ لیکن عالمی درجہ بندی میں 85 ویں نمبر پر موجود شام کو تقریبا چھ گول کے فرق سے ہرانا 101 ویں رینکنگ کے ہندستان کے لئے ایک ناممکن سا کام لگتا ہے۔

Published: undefined

ٹیم کے کوچ اسٹمک نے کہاکہ دوسرے ہاف میں ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ کھیلے۔ لیکن پہلے ہاف میں ہم اپنی کارکردگی کے عین مطابق نہیں کھیل پائے۔ میں نے کھلاڑیوں کو ہندستان کے لئے کھیلنا کا موقع دیا ہے اور ان سے اس کھیل سے لطف اندوز کے لئے کہا ہے لیکن اگر آپ ہمت نہیں دکھاؤگے تو مقابلہ نہیں جیت سکتے۔ دوسرے ہاف میں ہم نے موقع بنائے اور ذمہ داریاں ادا کیں۔ اگرچہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے۔

Published: undefined

پہلے ہاف میں 0-3 سے پچھڑنے کے بعد اسٹمک نے مانوير سنگھ اور برینڈن فرنانڈیز کی جگہ ادانتا سنگھ اور لالانجالا چھاگٹے کو میدان میں اتارا تھا۔ ہندستان نے اپنے دونوں گول دوسرے ہاف میں کئے۔ ہندوستان کی طرف سے چھاگٹے اور سنیل چھیتری نے ایک ایک گول کیا تھا۔ چھیتری ٹورنامنٹ میں اب تک تین گول کر چکے ہیں اور ان کے 71 بین الاقوامی گول ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تاجکستان کے خلاف دو گول کئے تھے۔ ہندستان کا ٹورنامنٹ میں اگلا مقابلہ شام سے 16 جولائی کو ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined