فلم اور تفریح

ممبئی کی ایک دیوار پر چسپاں ہو گئیں وحیدہ رحمٰن، ہیلن اور آشا پاریکھ!

باندرا کے چیپل روڈ میں بنی 25x55 فٹ کی اس پینٹنگ کو بنانے میں 17 دن کا وقت لگا اور اس پر تقریباً 4.5 لاکھ روپے کا خرچ آیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندی فلم انڈسٹری کی تین بڑی ہستیاں وحیدہ رحمٰن، ہیلن اور آشا پاریکھ بھلے ہی اب فلموں میں کام کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں، لیکن نئی نسل بھی ان تینوں کے نام سے پوری طرح واقف ہے۔ یہ تینوں ہی اداکارائیں آپس میں بہت اچھی دوست ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ان تینوں کی تصویر ممبئی کی ایک بڑی دیوار پر ایک ساتھ چسپاں کی گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ممبئی کے باندرا علاقہ میں موجود ایک بڑی دیوار پر ایک پینٹنگ کی شکل میں تینوں کی تصویریں چسپاں ہو گئی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ تینوں کی تصویریں کچھ اس انداز میں بنائی گئی ہیں کہ اس سے ان کی شبیہ جھلک کر سامنے آ رہی ہے۔ تصویر میں موجود تینوں ہی اداکاراؤں کا انداز وہاں سے گزرنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ باندرا کے چیپل روڈ میں بنی 25x55 فٹ کی اس پینٹنگ کو بنانے میں 17 دن کا وقت لگا اور اس پر تقریباً 4.5 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ بالی ووڈ آرٹ پروجیکٹ (بی اے پی) کے تحت اس عظیم الشان اور خوبصورت پینٹنگ کو ہریانہ کے باشندہ رنجیت دہیا نے بنایا ہے۔ رنجیت 2012 سے باندرا کے آس پاس کی گلیوں کی بڑی دیواروں پر ہندی فلم انڈسٹری کے بے حد مقبول رہے اداکاروں کی تصویریں بناتے رہے ہیں۔ دلیپ کمار، مدھو بالا، امیتابھ بچن، راجیش کھنہ، شری دیوی، رشی کپور، عرفان خان جیسی تمام مشہور ہستیوں کی تصاویر دیواروں پر بنانے والے رنجیت دہیا نے اس بار گزرے زمانے کی ہیروئنوں وحیدہ رحمٰن، ہیلن اور آشا پاریکھ کی تصویر بنانے کا فیصلہ کیا اور اس تعلق سے انھوں نے کہا کہ ’’میں گزشتہ کئی سالوں سے شدت سے ہیلن کی ایک بڑی سی پینٹنگ بنانا چاہ رہا تھا۔ ایسے میں مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میں اسی پینٹنگ میں اپنے زمانے کی مشہور ہیروئن رہیں وحیدہ رحمٰن، آشا پاریکھ اور ہیلن تینوں کا احاطہ کروں۔ چونکہ یہ تینوں ہی ہندی فلم انڈسٹری کی لافانی شخصیتیں ہیں اور آپس میں اچھی دوست بھی ہیں، تو میں نے ان تینوں کو ایک ساتھ ہی تصویر میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined