بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بے چارہ‘کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔
Published: undefined
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم دی فالٹ ان آر اسٹارس کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے،اس فلم کے ساتھ سنجنا سانگھی لیڈ ایکٹریس کے طور پر اپنا ڈیبیو کررہی ہیں،دل بیچارہ کیزی اور مینی کی کہانی ہے،فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیزی(سنجنا سانگھی)کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں،جنہیں مینی(سشانت سنگھ راجپوت) سے پیار ہوجاتا ہے،فلم کے ٹریلر میں سشانت اور سنجنا کی کمیسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے،ٹریلر کے ہر سین میں ایموشن ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں،فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری شاندار لگ رہی ہے اس کے ساتھ ہی سنجنا نے بھی کافی بہتر طریقہ سے کیزی کی کردار کوادا کیا ہے۔
Published: undefined
فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر پازیٹیو رسپانس مل رہا ہے،سشانت کے فینس اموشنل ہیں لیکن ساتھ ہی فلم کے لئے ایکسائیٹیڈ بھی ہیں۔فلم کا ایک ڈائیلاگ’جنم کب لینا اور کب مرنا ہے ہم ڈیسائیڈ نہیں کرسکتے لیکن کیسے جینا ہے یہ ہم ڈیسائیڈ کرتے ہیں‘لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے۔یہ فلم 24جولائی سے ڈیزنی+ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined