فلم اور تفریح

کنگنا نے کہا - مہاراشٹرا کسی کے باپ کا نہیں ، 9 ستمبر کو ممبئی آونگی

سنجے راوت نے شدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آنے دو دیکھیں گے، ممبئی مراٹھی مانش کے باپ کی ہے ، جو اسے قبول نہیں وہ اپنے باپ دکھائیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ، ممبئی پولیس کے طریقہ کار، مایانگری میں اقربا پروری اور منشیات کے روابط کو بلند انداز سے اٹھانے والی کنگنا رناوت نے مہاراشٹر میں حکمران شیو سینا پر حکمرانی کی دھمکیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا ، "مہاراشٹرا کسی کے باپ کا نہیں ہے، 9 ستمبر کو آونگی ہمت ہے تو کوئی روک کر دکھائے-

Published: undefined

کنگنا نے جمعہ کے روز شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ ، ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کے انہیں ممبئی میں داخل نہ ہونے کی دھمکیوں کے جواب میں ٹوئیٹ کیا ، "کسی کے باپ کا مہاراشٹرنہیں ہے۔" مہاراشٹر اسی کا ہےجس نے مراٹھی فخر کا احترام کیا ہے اور میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہوں ہاں میں مراٹھا ہوں۔ ان کی اوقات نہیں ہے، انڈسٹری کے سو سالوں میں ، مراٹھا فخر پر ایک بھی فلم بنائی ہو۔ میں نے اسلام ڈومنیٹ انڈسٹری میں اپنی جان اور کیریئرکو داو پر لگایا، شیواجی مہاراج اور رانی لکشمی بائی پر فلمیں بنائی۔ آج مہاراشٹر کے ان ٹھیکیداروں سے پوچھو ، مہاراشٹر کے لئے کیا ہے؟ "

Published: undefined

اداکارہ نے کہا ، "ایک عظیم باپ کا بیٹا ہونا آپ کا واحد کارنامہ نہیں ہوسکتا ، آپ کون ہیں جو مجھے مہاراشٹر سے محبت یا نفرت کا سرٹیفکیٹ دینے والے۔ آپ نے یہ کیسے طے کیا کہ آپ مجھ سے زیادہ مہاراشٹر سے محبت کرتے ہیں اور اب مجھے وہاں آنے کا کوئی حق نہیں ہے؟

Published: undefined

کنگنا کے بالی ووڈ سے منشیات مافیا کے رابطے کو بے نقاب کرنے کے لئے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا اس کام کے لئے ممبئی پولیس پر عدم اعتماد کے بارے میں دئے گئے بیان کہ اب مجھے مووی مافیا سے، ممبئی پولیس سے ڈر لگتا ہے، پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے کہا کہ جس طرح کنگنا نے ممبئی پولیس پر عدم اعتماد ظاہر کیا اور اس کی بدنامی کی ہے اسے ممبئی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اس پر ، کنگنا نے ٹوئیٹ کیا ، "میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سارے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ ممبئی نہ آئیں ، لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں 9 ستمبر کو ممبئی آؤں گی اور ایئرپورٹ پہنچ کر پوسٹ کروں گی ، کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے"

Published: undefined

اس پر ، رکن پارلیمان مسٹر راوت نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے دو دیکھیں گے۔ ممبئی مراٹھی مانش کے باپ کی ہے ، جو اسے قبول نہیں وہ اپنے باپ دکھائیں۔ شیوسینا مہاراشٹرا کے دشمنوں کو شراد کیے بغیر نہیں رہے گی۔ انہوں نے کنگنا کو مینٹل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اپنے خرچ پر پاکستانی مقبوضہ کشمیر بھیجیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined