
ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلباء کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ تمام طلباء کو پولس بس میں بیٹھا کر تھانے لے گئی ہے۔
لاٹھی چارج کے بعد طلباء مشتعل ہو گئے ہیں اور انہوں نے روڈ جام کر دیا ہے اور پولس کے لئے طلباء کو روک پانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ مشتعل طلباء نے انہیں روکنے کے لئے لگائی گئی پولس کی بیریکیڈنگ کو بھی توڑ ڈالا ہے۔
۔
ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف راجیو چوک کی طرف مارچ نکال رہے طلباء پر پولس نے لاٹھی چارج کیا ہے جس میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پولس نے پر امن طریقہ سے مارچ نکال رہے طلباء پر جن پتھ کے پاس لاٹھی چارج کر دیا۔
ایس ایس سی گھوٹالہ کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء نے راجیو چوک کی طرف سب مارچ نکالنا شروع کیا تو پولس نے جن پتھ کے نزدیک ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔ کئی طلباء کو پولس نے حراست میں بھی لے لیا ہے۔
اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے امتحان میں ہوئی دھاندلی کے خلاف ایک بار پھر طلباء سڑک پر اتر گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں ملک بھر سے آئے طلباء دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر جمع ہیں۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ ایک سال سے ایس ایس سی کی طرف سے لئے گئے تمام تقابلی امتحانات کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے اور وزیر مملکت برائے عملہ جتندر سنگھ استعفی دیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Mar 2018, 2:05 PM IST