DW

جرمن قومی ایئرلائن کے زمینی عملے کی بدھ کے روز ملک گیر ہڑتال

جرمن ایسوسی ایشن آف ججز کے مطابق جرمن عدالتوں کو گزشتہ سال مسافروں کی جانب سے ایئر لائنز کے خلاف ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شکایت نامے موصول ہوئیں۔

جرمن قومی ایئرلائن کے زمینی عملے کی بدھ کے روز ملک گیر ہڑتال
جرمن قومی ایئرلائن کے زمینی عملے کی بدھ کے روز ملک گیر ہڑتال 

جرمنی کی قومی ایئرلائن لفتھانزا کے زمینی عملے کی طرف سے پیر 5 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ عملے کے ارکان تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ورکرز یونین کے مطابق اس ہڑتال کا اطلاق بدھ کے روز صبح 4 بجے سے لیکر جمعرات کی صبح 7:10 تک ہوگا۔ اس ہڑتال کے سبب جرمنی کے مصروف ترین فرینکفرٹ ایئرپورٹ سمیت میونخ، ہیمبرگ، برلن اور ڈسلڈورف ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Published: undefined

لفتھانزا کے ترجمان کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس ہڑتال کے دورانیے میں کُل کتنی پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ تاہم ان کے مطابق ایئر لائن کی جانب سے روزانہ 3,000 پروازوں کی آمد اور روانگی کا انتظام کیا جاتا ہے جن کے ممکنہ طور پر اس ہڑتال سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق، "منسوخ اور متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔"

Published: undefined

جرمنی کی قومی ایئرلائن لفتھانزا کے زمینی عملے کے لیے سرگرم یونین، کمپنی کی دیگر شاخوں کی طرح اس وقت اپنے مطالبات کے لیے مذکرات کر رہی ہے۔ اس ورکرز یونین کا مطالبہ ہے کہ ان سے جڑے پچیس ہزار کارکنوں کی اجرت میں 12.5 فیصد تک کا اضافہ یقینی بنایا جائے، یا کمپنی کارکنوں کی ماہانہ اجرت میں 500 یورو اضافے کے ساتھ 3000 یورو مہنگائی بونس کی ادائیگی بھی ممکن بنائے۔ یونین نے استدلال کیا ہے کہ روزمرہ کی قیمتوں میں اضافے اور عملے کی کمی کی وجہ سے عملے کو بھاری کام کے بوجھ کا سامنا ہے جو حالیہ تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کا سبب ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ لفتھانزا کے گراؤنڈ اسٹاف اور آجرین کے نمائندوں کے مابین گزشتہ مذاکرات ناکام ہونے کے نتیجے میں جولائی 2022 ء میں کارکنوں نے اپنے کام کی انجام دہی مکمل طور پر بند کر دی تھی جس کے سبب نہ صرف ہزاروں پروازوں کی آمد و رفت معطل یا متاثر ہوئی تھی بلکہ مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی اس وقت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی ملک گیر ہڑتالوں کی زد میں ہے۔ قومی ایئرلائن، جرمنی ریلوے اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے محکموں کے کارکن آئے دن ہڑتالیں کر رہے ہیں جن سے عوام شدید متاثر ہورہے ہیں۔

Published: undefined

مسافروں کی جانب سے قانونی کارروائی

جرمن ایسوسی ایشن آف ججز کے مطابق جرمن عدالتوں کو گزشتہ سال مسافروں کی جانب سے ایئر لائنز کے خلاف ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد شکایت نامے موصول ہوئیں۔ ایسوسی ایشن نے ایک عدالتی اور قانونی نیوز میگزین میں شائع ہونے والے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ اضافہ ملک بھر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

Published: undefined

شکایت کنندگان کی جانب سے ان کی پروازوں کے منسوخ یا تاخیر ہونے کے عوض معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ مقدمات جو کولون کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں درج کروائے گئے تھے ان کی تعداد 37 ہزار تین سُو تھی۔ یاد رہے کہ جرمن قومی ایئر لائن لفتھانزا کا ہیڈکوارٹر کولون میں ہی واقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined