’7 فروری سے ممبئی-دہلی ریلوے ٹریک ہوگا بلاک‘، ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے جاٹ طبقہ نے مرکز کو دی دھمکی

جاٹ لیڈر نیم سنگھ فوجدار نے کہا کہ ’’یہ جاٹ طبقہ کے دھرنے کا بیسواں دن ہے، ابھی تک ہمیں مرکز کی طرف سے بات چیت کے لیے کسی بھی طرح کی دعوت نہیں ملی ہے، لہٰذا 7 فروری کو ریلوے ٹریک بلاک کیا جائے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جاٹ ریزرویشن کے لیے راجستھان میں دھرنا و مظاہرہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جاٹ ریزرویشن کے لیے راجستھان میں دھرنا و مظاہرہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے جئے پور میں ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے جاٹ طبقہ نے اب اپنا دھرنا و مظاہرہ تیز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ جاٹ طبقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکزی حکومت کی طرف سے انھیں 7 فروری تک بات چیت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تو وہ راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ممبئی-دہلی ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیں گے۔

جاٹ لیڈر نیم سنگھ فوجدار نے جاٹ ریزرویشن کو لے کر مرکزی حکومت کے مایوس کن رویہ کی تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ جاٹ طبقہ کے ’مہاپڑاؤ‘ (دھرنا) کا بیسواں دن ہے۔ اب ہم نے آئندہ 7 فروری کو دوپہر 12 بجے دہلی-ممبئی ریلوے ٹریک کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی تک ہمیں مرکز کی طرف سے بات چیت کے لیے کسی بھی طرح کی دعوت نہیں ملی ہے۔ لہٰذا اب جاٹ طبقہ نے ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘


نیم سنگھ فوجدار نے مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی حکومت سے او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دلانے کے مطالبہ کو لے کر اس تحریک کی شروعات 17 جنوری کو ہوئی تھی۔ اتوار کو جاٹ طبقہ نے مرکزی حکومت کو متنبہ کرنے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی تھی، جس میں ہزاروں نے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ بھوک ہڑتال تین دنوں تک جاری رہے گی۔ اگر ہمارے مطالبات کی فراہمی نہیں ہوئی تو ہم ریلوے ٹریک پر مظاہرہ شروع کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔