DW

بھارت: فٹنس نہ رکھ پانے والے آرمی افسران کو 'سزا' کی تجویز

جو اہلکار بھی جسمانی معیار پر پورا نہیں اترے گا اور "معمول سے زیادہ وزن" کے زمرے میں آئے گا اسے اپنا معیار درست کرنے کے لیے تحریری مشورہ دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

انڈین آرمی میں "افسران کی گرتی ہوئی فٹنس" اور" لائف اسٹائل بیماریوں میں اضافہ" جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے فوج نے ایک نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ مقررہ وقت میں فٹنس ٹھیک نہ کرنے پر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی ہو سکے گی۔بھارتی آرمی نے اپنے افسران کی جسمانی صحت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جو نئی پالیسی نافذ کی ہے اس کے تحت فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے افسران کو خود کو بہتر کرنے کے لیے تیس دنوں کی مہلت دی جائے گی لیکن اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف نہ صرف تعدیبی کارروائی کی جائے گی بلکہ انہیں مقررہ ٹیسٹ کے علاوہ اضافی ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑے گا۔ آرمی کے ہر اہلکار کو اب ایک آرمی فزیکل فٹنس اسسمنٹ کارڈ (اے پی اے سی) بھی رکھنا ہو گا۔

Published: undefined

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹوں کے مطابق بھارتی آرمی کے تمام کمانڈوز کو بھیجے گئے ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی پالیسی کا مقصد ٹیسٹنگ کے عمل میں یکسانیت، کورسز کے دوران افسران کے جسمانی طور پر ناموزوں یا موٹاپا، غیرملکی پوسٹنگ اور لائف اسٹائل بیماریوں میں اضافے جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔ موجودہ ضابطوں کے تحت آرمی افسران کی ہر تین ماہ پر جنگی جسمانی اہلیت جانچ (بی پی ای ٹی) اور جسمانی اہلیت جانچ (پی پی ٹی) ہوتی ہے ان میں مختلف جسمانی سرگرمیوں کی جانچ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

بی پی ای ٹی میں افراد کو پانچ کلومیٹر کی دوڑ، 60 میٹر کی تیز رفتار دوڑ، افقی رسیوں پر چڑھنا، عمودی رسیوں کا استعمال کرتے ہوئے چڑھنا اور ایک مقررہ وقت کے اندر پانچ نو فٹ گہری کھائی کو عبور کرنا شامل ہے۔ دوسری طرف پی پی ٹی میں کئی طرح کے ٹسٹ لیے جاتے ہیں۔ ان میں 2.4کلومیٹر کی دوڑ، پانچ میٹر شل، پش اپ، چن اپ، سٹ اپ اور 100 میٹرکی تیز رفتار دوڑ شامل ہے۔ تیراکی کی جانچ صرف وہاں لی جاتی ہے جہاں اس کی سہولیات میسر ہوں۔

Published: undefined

کون سی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

نئی تبدیلی میں ایک بریگیڈیئر رینک کے افسر کو پریزائیڈنگ افسرکے طورپر نامزد کیا گیا تھا جب کہ اس سے پہلے ایک کمانڈنگ افسر سہ ماہی جانچ کی نگرانی کرتا تھا اور اے پی اے سی کارڈ کی تصدیق کرتا تھا۔ نئی پالیسی میں کم از کم بریگیڈیئر رینک کا افسر سہ ماہی جانچ کی نگرانی کرے گا اور اس کے ساتھ دو کرنل اور ایک میڈکل افسربھی ہو گا۔

Published: undefined

آرمی افسران کے فٹنس کی نئی تجویز کے مطابق اب ہر اہلکار کو ہر چھ ماہ میں دس کلومیٹر کا اسپیڈ مارچ اور 32 کلومیٹر کا روٹ مارچ بھی کرنا ہوگا اس کے علاوہ انہیں سال میں ایک مرتبہ 50 میٹر تیراکی کا اہلیتی ٹسٹ بھی دینا ہوگا۔تمام اہلکاروں کو آرمی فزیکل فٹنس اسسمنٹ کارڈ رکھنا ہوگا اور ٹیسٹ کے نتائج 24 گھنٹے کے اندر اندراج کرانے ہوں گے۔

Published: undefined

نئے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کو 'سزائیں'

جو اہلکار بھی جسمانی معیار پر پورا نہیں اترے گا اور "معمول سے زیادہ وزن" کے زمرے میں آئے گا اسے اپنا معیار درست کرنے کے لیے تحریری مشورہ دیا جائے گا۔ نئی ہدایات کے مطابق جسمانی میعارکو مطلوبہ پیمانے کے مطابق درست کرنے اور وزن کم کرنے کے لیے تیس دنوں کی مہلت دی جائے گی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں بعض تادیبی کارروائی کی جائے گی جن میں چھٹیوں میں کمی شامل ہے۔

Published: undefined

بھارتی آرمی کے ایک اعلیٰ افسر نے اس نئی پیش رفت کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ "نئے رہنما خطوط ایک قابل تعریف اقدام ہے کیونکہ فٹنس کے گرتے میعار کی وجہ سے یہ ضروری ہو گئے تھے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined