کرکٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ میچ لارڈز میں ہو رہا ہے اور 16 جون کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

انگلینڈ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر بدھ کے روز 2025 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل شروع ہوا، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی لارڈز کر رہا ہے۔ اگر پانچ دنوں میں خراب موسم کے باعث وقت ضائع ہوتا ہے تو اس کے ازالہ کے لیے 16 جون کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی ہے، جب کہ آسٹریلیا دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگرچہ پچ اچھی لگ رہی ہے لیکن اوور ہیڈ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے پہلے گیندبازی کو ترجیح دی۔

باووما نے مزید کہا، ’’یہ ایک بڑی لڑائی ہے، لارڈز کا ماحول ہمیشہ جذباتی ہوتا ہے، خاص طور پر جب قومی ترانہ بجتا ہے۔ ہماری ٹیم پُرامید ہے، ہم نے بہترین کمبی نیشن چنا ہے۔ سبھی کھلاڑی لارڈز کے وقار سے آگاہ ہیں۔‘‘

Published: undefined

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ ٹاس ہارنے کے باوجود پہلے بلے بازی کے موقع سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے زبردست تیاری کی ہے، پوری ٹیم پچھلے دس دنوں سے بھرپور مشق کر رہی ہے۔ ہم یہاں پہلے بھی جیت چکے ہیں، اس لیے ہم دباؤ کے بجائے لطف اندوز ہونے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔‘‘

پچ رپورٹ دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین اور اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ لارڈز میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، ہلکی ہوا چل رہی ہے مگر بارش کا امکان کم ہے۔ باؤنڈری کی پیمائش کے مطابق چوکور باؤنڈری 63 اور 67 میٹر جبکہ سیدھی باؤنڈری نسبتاً طویل ہے۔

Published: undefined

پلےئنگ الیون:

آسٹریلیا:

عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ

جنوبی افریقہ:

ایڈن مارکرم، ریان رکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، ٹیمبا باووما (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریں (وکٹ کیپر)، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی انگیدی

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined