کرکٹ

خواتین عالمی کپ 2022: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی جیت درج کی

اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بڑی جیت کے ساتھ، اس نے نیٹ رن ریٹ میں بھی کافی فائدہ اٹھایا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ڈونیڈن: ایمی سیٹرتھویٹ (25 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور سوزی بیٹس (79) اور امیلیا کیر (47) کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پیر کے روز بنگلہ دیش کو یک طرفہ انداز میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2022 میں پہلی جیت درج کی۔

Published: undefined

ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم بارش سے متاثرہ 27 اوور میں نیوزی لینڈ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے آٹھ وکٹ پر 140 رن ہی بناسکی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے بیٹس اور امیلیا کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنا کر باآسانی میچ جیت لیا۔ بیٹس نے 68 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے جبکہ امیلیا نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

Published: undefined

اس سے قبل گیندبازی میں اسیٹرتھ ویٹ نے پانچ اوورز میں 25 رنز دے کر سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں اور ہیلی جینسن اور فرانسس میکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بیٹس کو میچ جیتنے والی نصف سنچری کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

Published: undefined

دوسری جانب تجربہ کار اوپنر فرغانہ حق نے ایک چوکے کی مدد سے 63 گیندوں پر 52 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز شمیمہ سلطانہ نے 36 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ گیندبازی میں صرف سلمیٰ خاتون کو ایک وکٹ ملا۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ بڑی جیت کے ساتھ، اس نے نیٹ رن ریٹ میں بھی کافی فائدہ اٹھایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت کے بہت قریب آکر ہار گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined