مہاراشٹر: دیویندر فڑنویس کی گاڑی پر ایک شخص نے پھینکی چپل، بی جے پی کے خلاف لگے نعرے

فڑنویس ترقیاتی کاموں کا افتتاح کے لیے پمپری-چنچوڈ آئے تھے، اس وقت بی جے پی اور این سی پی کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آ گئے اور پھر فڑنویس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔

دیوندر فڑنویس، تصویر یو این آئی
دیوندر فڑنویس، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر کے پونے میں دیویندر فڑنویس کو لگاتار مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا ہی کچھ 6 مارچ کو دیکھنے کو ملا جب نہ صرف فڑنویس کی کار پر ایک شخص نے چپل پھینک دی، بلکہ فڑنویس اور بی جے پی کے خلاف خوب نعرے بازی بھی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو پمپری-چنچوڈ علاقے میں بی جے پی اور این سی پی کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس درمیان این سی پی کارکنان نے ’مودی چور ہے‘ جیسے نعرے بلند کرنے لگے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس نعرے بازی کے درمیان ہی کئی این سی پی کارکنان نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور مہاراشٹر اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر دیویندر فڑنویس کی کار پر حملہ بول دیا۔ ایک شخص نے اپنی چپل اتار کر کار کی طرف پھینکی۔ ماحول خراب ہوتا ہوا دکھائی پڑ رہا تھا لیکن پولیس نے لاٹھی چارج کر کے کسی طرح حالات کو قابو میں کیا۔


واضح رہے کہ فڑنویس ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے لیے پمپری-چنچوڈ پہنچے تھے۔ اسی وقت بی جے پی اور این سی پی کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آ گئے۔ فڑنویس کو اس دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کی تگ و دو کے بعد حالات بہتر ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔