دھرم شالہ: دھرم شالہ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی- 20 بین الاقومی میچ میں سر میں چوٹ لگنے کے بعد ہندوستانی وکٹ کیپر اور بلے باز ایشان کشن کو ٹیم کے طبی عملے کے مشورے پر احتیاطی طور پر سی ٹی اسکین کے لیے لے جایا گیا ۔ بعد ازاں انہیں کانگڑا کے ایک اسپتال میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ واقعہ ہندوستانی اننگز کے چوتھے اوور میں پیش آیا جب کشن لاہیرو کمارا کے باؤنسر پر بیٹ ہوئے اور گیند ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔ اس چوٹ کے بعد سری لنکا کے کھلاڑی فوری طور پر کشن کے پاس جا کر ان کا حال پوچھنے لگے۔ کشن نے اس چوٹ کے بعد مزید تین گیندیں کھیلیں اور وہ 15 گیندوں میں 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
اگر کشن اتوار کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو جاتے ہیں، جو ممکنہ میچوں کے درمیان صرف ایک دن کے وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے ، تو ہندوستان وکٹ کیپنگ کے لیے سنجو سیمسن اور بلے بازی کی شروعات کرنے کے لئے میانک اگروال کو لا سکتا ہے ۔ ریتوراج گائیکواڑ کے زخمی ہونے کے بعد میانک کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اگروال ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے ارکان کے ساتھ دھرم شالہ سے چار گھنٹے کے فاصلے پر چندی گڑھ میں قرنطینہ میں تھے۔
Published: undefined
ہندوستان نے ہفتہ کو سات وکٹوں سے جیت درج کرکے ٹی- 20 انٹرنیشنل سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ۔ گزشتہ سال ٹی- 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ ہندوستان کی لگاتار 11ویں ٹی20 جیت تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined