بشکریہ ایکس
ہندوستانی خاتون انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ’انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ 2025‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 150 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ سپر سکس کے مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 208 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔ اس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 58 رنوں کے اسکور پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے گونگادی ترشا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور جی کملینی نے بھی شاندار نصف سنچری بنائی۔ آیوشی شکلا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
سپر سکس کے مقابلے میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 20 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 208 رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے آئی جی ترشا نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ ترشا نے اپنی 110 رنوں کی اننگ میں 13 چوکے اور 4 شاندار چھکے لگائے۔ ترشا کے ساتھ ساتھ جی کملینی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 رنوں کی اننگ میں 9 شاندار چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ سانیکا چالکے نے 20 گیندوں پر 4 چوکوں کے ساتھ 29 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔
Published: undefined
209 رنوں کا تعاقب کرنے اتری اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 58 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے آئی پِپّا کیلی صرف 12 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور دوسری سلامی بلے باز اِمّا بھی 12 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم ہندوستانی گیند بازی کے سامنے تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے آیوشی شکلا نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے صرف 3 اوور میں 8 رن کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویشنوی شرما نے 2 اوور کی گیند بازی میں محض 5 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ترشا نے ایک طرف جہاں بلے بازی کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی تو وہیں 2 اوور کی گیند بازی میں 6 رن دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ترشا کو ان کے شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined