کرکٹ

سہ فریقی سیریز: بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا پاکستان، نیوزی لینڈ سے جمعہ کو ہوگا مقابلہ

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 174 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے بابر کی ٹیم نے ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے رضوان اور بابر نے پہلے وکٹ کے لیے 101 رنوں کی شراکت کی۔

تصویر ٹوئٹر / @TheRealPCB
تصویر ٹوئٹر / @TheRealPCB 

کرائسٹ چرچ: پاکستان نے محمد رضوان (69) اور بابر اعظم (55) کی نصف سنچریوں کے بعد محمد نواز (ناٹ آؤٹ 45) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جمعرات کے روز بنگلہ دیش کو سہ فریقی ٹی-20 سیریز میں سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

Published: undefined

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 174 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے بابر کی ٹیم نے ایک گیند پہلے ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے رضوان اور بابر نے پہلے وکٹ کے لیے 101 رنوں کی شراکت کی۔ جب پاکستان کو سات اوورز میں 73 رنز درکار تھے تو کریز پر آنے والے محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز بنائے اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو جیت دلا دی۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹی- 20 انٹرنیشنل میں مسلسل چھٹی شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل مقابلہ جمعہ کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد تمام ٹیمیں آئی سی سی ٹی- 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined