کرکٹ

متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہوگا آئی پی ایل

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کے بعد سرکاری آفیشیل بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13واں سیشن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک منعقد ہوگا اور اس مرتبہ آئی پی ایل میں ہر ٹیم میں کھلاڑیوں کی تعداد چوبیس تک ہوگی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کے بعد سرکاری آفیشیل بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں ہوگا اور اس کے میچ یو اے ای کے تین شہروں، دوبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

سمجھا جاتا ہے کہ ٹورنامنٹ کو وزارت کھیل کی ہری جھنڈی مل گئی ہے اور وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی منظوری جلد ملنے کی امید ہے۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی اتوار کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے۔ آئی پی ایل فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا اور شام کے میچ پہلے کے مقابلے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوں گے۔

Published: undefined

گورننگ کونسل کے صدر برجیش پٹیل نے گزشتہ 21 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ آئی پی ایل کو 19 ستمبرسے یو اے ای میں کرایا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کو آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے اپنی رضامندی کا خط بھی حوالے کردیا تھا اور اسے حکومت ہند کی منظوری کا انتظار تھا۔ انڈین بورڈ کو بالآخر حکومت کی منظوری مل گئی، جس کے بعد اب 19 ستمبر سے آئی پی ایل کا یو اے ای میں انعقاد کیا جائے گا۔ آئی پی ایل یو اے ای کے تین شہروں دوبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں منعقد کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined