شاہد آفریدی کے پسندیدہ ہندوستانی بلے باز وراٹ اور روہت شرما

شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ شاہد آفریدی کورونا وائرس کے دور میں دیگر کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سرگرم تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں ٹوئٹر پر شائقین کے لئے ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز قرار دیا۔ اس سیشن میں آفریدی نے مداحوں کے بہت سارے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ ہندوستانی بیٹسمین کون ہے۔ اس کے علاوہ آفریدی نے دنیا کے بہترین بولر جیسے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کون سے بیٹسمین کو بولنگ کرنا مشکل محسوس ہوا۔ شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ شاہد آفریدی کورونا وائرس کے دور میں دیگر کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سرگرم تھے۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز بتایا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی کپتان اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں قریب 23000 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ فی الحال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اوسطاً 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے اب تک 70 بین الاقوامی سنچریاں (ٹیسٹ میں 27 اور ون ڈے میں 43) سنچری بنائی ہیں۔ دوسری طرف روہت شرما دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔ ون ڈے میں روہت شرما کا سب سے زیادہ اسکور 264 ناٹ آؤٹ ہے۔ روہت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں روہت شرما نے 5 سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔


اسی وقت جب ایک مداح نے شاہد سے ان کے آل ٹائم بیٹسمین کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ووین رچرڈز کا نام لیا۔ آفریدی نے کہا کہ برائن لارا اور اے بی ڈویلیئرز ایسے بلے باز تھے جن کو بولنگ کرنا سب سے مشکل رہا ہے۔ فی الحال جب آفریدی سے دنیا کے بہترین بولر کے بارے میں پوچھا تو آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کا نام لیا۔ جب پسندیدہ ہِٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے آرون فنچ اور گلین میکسویل کا انتخاب کیا۔ اس سوال و جواب سیشن کے دوران آفریدی نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف بھی کی۔ جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ دھونی یا پونٹنگ؟ بہتر کپتان کون ہے اس پر انہوں نے دھونی کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں دھونی کو پونٹنگ سے بالاتر کہوں گا، کیونکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل فاسٹ بالر شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بہترین بالر بننے کی صلاحیت ہے۔ فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنے چاہئیں۔ ایک مزید سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں۔ شاہد آفریدی نے عبدالقادر کو پسندیدہ اسپن بالر بھی قرار دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔