کرکٹ

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو عالمی کپ سے باہر کرنے والی اسکاٹ لینڈ ٹیم کا بھی خواب چکناچور، نیدرلینڈس کی ٹورنامنٹ میں انٹری

نیدرلینڈس کے خلاف آج کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہر حال میں جیت کی ضرورت تھی، اس سے قبل اسکاٹ لینڈ لگاتار دو میچ جیت چکی تھی اور وہ بہتر پوزیشن میں نظر آ رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ICC">@ICC</a></p></div>

تصویر @ICC

 

اسکاٹ لینڈ ٹیم کا عالمی کپ میں ٹورنامنٹ کھیلنے کا خواب آج اس وقت چکناچور ہو گیا جب نیدرلینڈس کے خلاف وہ 4 وکٹ سے ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر انھیں عالمی کپ سے باہر کرنے والی اسکاٹ لینڈ کے لیے نیدرلینڈس کے بلے باز باس ڈی لیڈ کی اننگ شکست کا اصل سبب بنی کیونکہ انھوں نے محض 92 گیندوں پر طوفانی 123 رن بنا ڈالے۔ یہی اننگ دونوں ٹیموں کے درمیان شکست اور فتح کے درمیان کا فرق ثابت ہوا۔ اس کے ساتھ ہی نیدرلینڈس کی ٹیم عالمی کپ میں شامل ہونے والی دسویں ٹیم بن گئی۔

Published: undefined

نیدرلینڈس کے خلاف آج کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہر حال میں جیت کی ضرورت تھی۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ لگاتار دو میچ جیت چکی تھی اور وہ بہتر پوزیشن میں نظر آ رہی تھی۔ آج جب نیدرلینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور لڑکھڑاتے ہوئے کسی طرح اسکاٹ لینڈ 50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 277 رن بنانے میں کامیاب ہو گئی، تو بھی اس کے لیے حالات بہتر ہی نظر آ رہے تھے۔ ایک وقت نیدرلینڈس کے 5 وکٹ 163 رن پر گر بھی گئے تھے، لیکن اس کے بعد باس ڈی لیڈ اور ثاقب ذوالفقار (32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رن) نے 110 رنوں کی شراکت داری کر میچ کو اسکاٹ لینڈ کی پہنچ سے دور کر دیا۔ جب نیدرلینڈس کو جیت کے لیے محض 2 رنوں کی ضرورت تھی اور 46 گیندیں بچی ہوئی تھیں۔

Published: undefined

اسکاٹ لینڈ کی بلے بازی پر نظر ڈالی جائے تو برینڈن میک کولن نے 110 گیندوں پر 106 رن اور کپتان رچی بیرنگٹن نے 84 گیندوں پر 64 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔ ان کے علاوہ تومس میکنیتوش (38 رن ناٹ آؤٹ) اور کرسٹوفر میک برائیڈ (32 رن) نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن باقی بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیدرلینڈس کی طرف سے طوفانی سنچری بنا کر ٹیم کی جیت یقینی بنانے والے باس ڈی لیڈ نے گیندبازی میں بھی زبردست پرفارمنس دیا اور 10 اوور میں 52 رن دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2 وکٹ ریان کلین اور 1 وکٹ لوگان وان بیک کے حصے میں آیا۔

Published: undefined

نیدرلینڈس کی طرف سے باس ڈی لیڈ (5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 92 گیندوں پر 123 رن) کے علاوہ سلامی بلے باز وکرم جیت سنگھ (49 گیندوں پر 40 رن)، ثاقب ذوالفقار (32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رن) اور کپتان اسکاٹ ایڈوارڈس (23 گیندوں پر 25 رن) نے ٹیم کے لیے اہم تعاون پیش کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی گیندبازی انتہائی مایوس رہی کیونکہ 6 میں سے 4 گیندوں بازوں نے 6 رن فی اوور سے زیادہ رن لٹائے۔ برینڈن میک کولن نے تو 9 اوور میں 67 رن اور مارک واٹ نے 9 اوور میں 63 رن خرچ کر ڈالے۔ دونوں کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔ مائیکل لیسک نے کچھ بہتر گیندبازی کی جنھوں نے 8 اوور میں 42 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ 7.5 اوور میں 39 رن دینے والے کرس سول کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

Published: undefined

بہرحال، کرکٹ عالمی کپ 2023 کے لیے اب دس ٹیمیں طے ہو گئی ہیں۔ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سے سری لنکا اور نیدرلینڈس کی ٹیمیں ہندوستان عالمی کپ ٹورنامنٹ کھیلنے جائیں گی۔ سری لنکا نے پہلے ہی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ حالانکہ عالمی کپ کوالیفائر کا فائنل مقابلہ 9 جولائی کو سری لنکا اور نیدرلینڈس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم پہلے پوزیشن پر رہے گی اور ہارنے والی ٹیم کو دوسرا مقام حاصل ہوگا۔

Published: undefined

اگر عالمی کپ کوالیفائر کا پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو فی الحال سری لنکا 4 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ اول مقام پر ہے۔ نیدرلینڈس، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے 5-5 میچوں میں 6-6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔ بہتر رَن ریٹ کی وجہ سے نیدرلینڈس (0.160) کی ٹیم کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ اسکاٹ لینڈ (0.102) کا رَن ریٹ نیدرلینڈس سے تھوڑا ہی خراب تھا، لیکن اسے تیسری پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

عالمی کپ 2023 کے لیے 10 ٹیمیں اس طرح ہیں: ہندوستان (میزبان)، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، نیدرلینڈس۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined