کرکٹ

بی سی سی آئی نے جنرل منیجر کے عہدے کے لئے طلب کی درخواست

صبا کریم کو دسمبر 2017 میں کرکٹ آپریشنز کے انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ قومی خاتون کرکٹ ٹیم کے کام کاج کو بھی سنبھال رہے تھے۔

تصویر ٹوئٹر @BCCI
تصویر ٹوئٹر @BCCI 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر صبا کریم کے جنرل منیجر (کرکٹ آپریشنز ) کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بورڈ کے جنرل منیجر (کھیل ترقی) عہدے کے لئے درخواست طلب کی ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ سات اگست ہے اور امیدوار کو بورڈ کے سی ای او اور حکام کو رپورٹ کرنی ہوگی۔ صبا کریم کے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دینے سے پہلے طوفان گھوش نے این سی اے کے سی او او اور راہل جوہری نے چیف ایگزیکٹیوآفیسر (سی ای او) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ موجودہ وقت میں ہیمانگ امین سی ای او کا کام کاج سنبھال رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ عبوری بنیاد پر آئی پی ایل سی او او کا عہدہ بھی سنبھال رہے ہیں۔

Published: undefined

صبا کریم کو دسمبر 2017 میں کرکٹ آپریشنز کے انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ قومی خاتون کرکٹ ٹیم کے کام کاج کو بھی سنبھال رہے تھے۔ کریم نے جب اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تب ایسی خبر تھی کہ بی سی سی آئی نے ان کا استعفیٰ تسلیم نہیں کیا ہے لیکن اب عہدے کے لئے درخواست طلب کرنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی سی سی آئی نے کریم کا استعفیٰ تسلیم کرلیا ہے۔ کریم ایسے چوتھے سینئر آفیسر ہیں جنھوں نے سوربھ گنگولی کی زیر قیادت بی سی سی آئی کی نئی انتظامیہ کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو راہل جوہری نے رواں ماہ کے شروع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بورڈ کے چیف فنانشیل آفیسر سنتوش رنگنیکر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چیف آپریٹنگ آفیسر طوفان گھوش بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ کریم نے ایم وی شری دھر کی جگہ لی تھی جنہوں نے اس سال ستمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ کریم نے دوسری مرتبہ بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالا تھا۔ وہ سندیپ پاٹل کی قیادت والی قومی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو