کرکٹ

ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 50 رنز پر آل آؤٹ کیا، سراج نے تباہی مچا دی

ٹاس کے بعد بارش ہوئی اور میچ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج نے جو تباہی مچا دی وہ ناقابل تصور تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو 50 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ محمد سراج نے ہندوستان کے لیے خطرناک بولنگ کی۔ انہوں نے 7 اوورز میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے ایک میڈن اوور بھی کروایا۔ ہاردک پانڈیا نے 2.2 اوور میں 3 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے 5 اوورز میں 23 رنز دیے۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے۔ ہیمنتھا نے 13 رنز بنائے۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا کے بہترین فاسٹ بولر محمد سراج نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف تاریخ رقم کر دی ہے۔ محمد سراج نے فائنل میچ میں سری لنکا کے چھہ  کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اس کے بلے بازوں کی کمر توڑ دی اور ایسا کرنے میں انہوں نے بہت کم گیندیں خرچ کیں۔ محمد سراج نے 3 اوورز میں 5 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کر لی تھیں۔

Published: undefined

سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم محمد سراج نے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ ٹاس کے بعد بارش ہوئی اور میچ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج نے جو تباہی مچا دی وہ ناقابل تصور تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined