کوئنٹن ڈیکاک، تصویر @cricketworldcup
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کرکٹ سے متعلق ایک انتہائی اہم خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ کوئنٹن ڈیکاک نے وَنڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لیا ہے۔ 2 سال قبل انھوں نے ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی اس فارمیٹ میں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر جا رہی ہے، اس ٹیم میں کوئنٹن ڈیکاک کو شامل بھی کر لیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ڈیکاک نے 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ کو خیرباد کہا دیا تھا، لیکن اب انہوں نے اس فارمیٹ کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر اپنے شیدائیوں کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور ان کا آخری میچ 2024 میں ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل تھا۔ اب وہ وَنڈے کے ساتھ ساتھ ٹی-20 کرکٹ میں بھی جنوبی افریقہ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ جہاں تک ٹیسٹ فارمیٹ کا سوال ہے، تو ڈیکاک نے 2021 میں اس فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔
Published: undefined
جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شُکری کونراڈ نے ڈیکاک کی وَنڈے کرکٹ میں واپسی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’کوئنٹن کی سفید گیند والی ٹیم میں واپسی ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے۔ جب پچھلے مہینے ان سے مستقبل کے بارے میں بات ہوئی تو یہ صاف تھا کہ ان میں اب بھی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا زبردست جذبہ موجود ہے۔ ان کی موجودگی ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوگی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کوئنٹن ڈیکاک کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، اور اب اچانک واپسی نے کرکٹ شائقین کو نیا جوش بخشا ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی شمولیت جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے ایک بڑا سہارا سمجھی جا رہی ہے۔ بہرحال، پاکستان دورہ کے لیے جنوبی افریقہ کی اعلان کردہ وَنڈے اور ٹی-20 ٹیمیں اس طرح ہیں...
Published: undefined
ڈیوڈ ملر (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندرے برگر، جیرالڈ کوئتزی، کوئنٹن ڈیکاک، ڈونوون فریرا، ریزا ہینڈریکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیڈی، نقابا پیٹر، لوان-ڈرے پریٹوریس، اینڈیلے سیمیلین، لیزاد ولیمز۔
Published: undefined
میتھیو بریٹزکے (کپتان)، کوربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ناندرے برگر، جیرالڈ کوئتزی، کوئنٹن ڈیکاک، ٹونی ڈی جورجی، ڈونوون فریرا، بیورن فورٹون، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیڈی، نقابا پیٹر، لوان-ڈرے پریٹوریس، سینیتمبا کشیلے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined