
تصویر:ایم سی اے’ایکس‘ہینڈل
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے انتخابات کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ ایم سی اے انتخابات میں شرد پوار کے گروپ کا غلبہ رہا جس نے ایم سی اے صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ شرد پوار اور آشیش شیلار کی قیادت والے پینل سے شیو سینا (یو بی ٹی)، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کئی لیڈروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
اجنکیا نائک ایم سی اے کے انتخابات میں شرد پوار اور آشیش شیلار پینل سے بلا مقابلہ صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ اجنکیاکے خلاف صدر عہدے کے لیے کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا۔ این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اس پینل کے امیدواروں نے خزانچی اور گورننگ کونسل کے ممبر، ایپکس کونسل رکن کی6 نشستیں بھی اپنے نام کرلی ہیں۔
Published: undefined
ملند نارویکر نے ایم سی اے کے انتخابات میں کونسل ممبر کا عہدہ حاصل کیا۔ وہیں نیلیش بھوسلے کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔ خزانچی کے عہدے پر ارمان ملک نے کامیاب رہے۔ اس پینل سے وگنیش کدم، ندیم مینن، وکاس ریپالے اور بھوشن پاٹل کو اپیکس کونسل کے لیے منتخب کیا گیا۔ پرمود یادو، سورج سامنت، سندیپ وچارے اور نیل ساونت بھی اپیکس کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ایم سی اے کے نو منتخب صدر اجنکیا نائک نے انتخابی نتائج کو پورے ممبئی کرکٹ خاندان کی جیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے تمام کلب، سیکرٹریز اور مرد و خواتین کرکٹرز کی اجتماعی کوششوں کی فتح ہے۔ نائک نے اپنی جیت پرمضبوط حمایت کے لئے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور شرد پوار کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Published: undefined
ایم سی اے کے انتخابی نتائج کے بعد کانگریس ایم ایل اے نانا پٹولے نے اس الیکشن کی پوری کارروائی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پٹولے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ اور سیاست دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ انہوں نے ایم سی اے انتخابات میں شردپوار پینل کی فتح کو کرکٹ انتظامیہ کے بہتر مستقبل کی سمت میں اہم قدم قراردیا۔
Published: undefined