کرکٹ

سچن تندولکر نے کیا آسٹریلیائی کمپنی پر مقدمہ، 20 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیائی بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سڈنی: ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیائی بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن نے کمپنی پر ان کے نام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروڈكٹس فروخت کرنے کا الزام لگایا اور انہیں رائلٹی نہیں دینے کے خلاف فیڈرل سرکٹ عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن کی تصویر والا لوگو کمپنی کے کپڑے اور بیٹ میں لگا ہوا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق سچن کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی کو سچن کو رائلٹی کے طور پر 20 لاکھ ڈالر دینے ہیں جو انہوں نے ابھی تک نہیں دیئے ہیں۔ سچن کمپنی کے کئی پروموشنل ایونٹ میں شامل ہوئے تھے اور اس کے علاوہ وہ جولائی 2016 میں لندن میں ہوئی پریس کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ سچن نے جنوری 2017 میں ممبئی میں بھی کمپنی کے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی۔

Published: undefined

وکیل کے مطابق سچن نے اسپارٹن کے ساتھ گزشتہ سال ستمبر میں اپنا معاہدہ ختم کر لیا تھا اور ان کے نام کا استعمال نہ کرنے کے لئے کہا تھا۔ لیکن کمپنی مسلسل سچن کے نام پر اپنے سامان فروخت کر رہی ہے اور اشتہارات میں ان کے نام اور تصویر بھی استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

سچن نے کمپنی سے انہیں رائلٹی دینے اور ان کا نام استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عدالت سے ان کی تصویر اور نام سے بنا سامان کو ضائع کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔ معاملے کی سماعت 26 جون سے سڈنی میں شروع ہو گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined