کرکٹ

راہل دراوڑ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ سری لنکا کے دورے پر جائیں گے

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹائن میں رہے گی اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ اور سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ جولائی میں سری لنکا کے دورے پر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ جائیں گے، ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی ان کے این سی اے کے ساتھی ممبر بھی شامل ہوں گے، سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کو 13 جولائی کو پہلے ون ڈے سے پہلے کم سے کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ابتدا میں بنگلورو میں تربیتی کیمپ کی میزبانی کرنے کا سوچا تھا، لیکن کورونا وائرس اور بدستور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خراب ہوتی صورتحال نے اس امکان کو ختم کر دیا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ٹیم دورے کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کوارنٹائن میں رہے گی اور اسے ضرورت پڑنے پر سری لنکا پہنچنے پر بھی آئیسولیشن سے گزرنا پڑسکتا ہے جو سری لنکا میں بایو پروٹوکول پر منحصر کرتا ہے۔ دریں اثنا، منگل تک، سری لنکا کی وزارت صحت کی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، ویتنام، جنوبی افریقی اور جنوبی امریکہ کے ممالک کے ان لوگوں کو صرف ایک ہی دن کی کوارنٹائن میں رہنا ہوگا جنہوں کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے لی ہیں۔ یہ ضابطہ 30 جون تک نافذ ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رہنما خطوط 30 جون کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں اور جب تک ہندوستانی ٹیم سری لنکا روانہ نہیں ہوگی اس وقت تک مختلف قواعد لاگو ہوسکتے ہیں۔ مختلف قواعد ان لوگوں کے لئے بھی لاگو ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک ہی ڈوز لگوائی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کے تمام ممبران کو روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کی نگیٹیو رپورٹ اپنے ساتھ لے کر رکھنی ہوگی اور سری لنکا پہنچنے پر اسے دکھانا ہوگا۔ اس کے بعد، ہوٹل میں ایک دن کے کوارنٹائن کے بعد انہیں پھر سے نگیٹیو آنا ہوگا۔ سری لنکا کے دورے کے پیش نظر، بی سی سی آئی نے پہلے ہی کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا تھا، لیکن ٹیم کے کتنے ممبران روانگی سے قبل دونوں ڈوز لینے میں کامیاب رہتے ہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ اسی کے ساتھ ساتھ، سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، حالانکہ یہ جلد ہونے کی امید ہے۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ شکھر دھون کو کپتانی سونپی جاسکتی ہے، جبکہ شریس ایر کی دستیابی ابھی تک یقینی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined