کرکٹ

رہانے کو صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت، ایّر کی جگہ کوئی بھی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا: راہل دراوڑ

راہل دراوڑ نے کہا کہ اجنکیا رہانے کو فارم میں لوٹنے کے لئے صرف ایک بہترین اننگز کی ضرورت ہے جبکہ ممبئی میں ہونے والے اگلے ٹسٹ میں شریس ایّر کی جگہ پر کوئی بھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہوگی۔

راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس
راہل دراوڑ، تصویر آئی اے این ایس 

کانپور: ہندوستان کے کوچ راہل درواڑ نے پہلا ٹسٹ دلچسپ انداز میں ڈرا ختم ہونے کے بعد واضح طور پر کہا کہ اجنکیا رہانے کو فارم میں لوٹنے کے لئے صرف ایک بہترین اننگز کی ضرورت ہے جبکہ ممبئی میں ہونے والے اگلے ٹسٹ میں شریس ایّر کی جگہ پر کوئی بھی فیصلہ کرنا جلد بازی ہوگی۔

Published: undefined

کانپور میں پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہانے ابھی تک میچ کے نتائج کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے۔ ان کی ٹیم جیت سے صرف ایک قدم دور تھی، وہیں دوسری طرف ہندوستانی کوچ سے رہانے کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا۔ گزشتہ 16 ٹسٹ میچوں میں رہانے کا اوسط 24.39 کا رہا ہے جس میں باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ان کی سنچری بھی شامل ہے۔ کانپور ٹسٹ میں انہوں نے پہلی اننگز میں 35 اور دوسری اننگز میں 4 رن بنائیں۔ ان کے پورے کیریر کا اوسط اب 40 سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں ان کا اوسط 35.73 کا ہے۔

Published: undefined

دراوڑ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رہانے کے رن کے کم ہونے سے فکرمند ہیں؟ دراوڑ نے کہا، "میں اس سے پریشان نہیں ہوں۔ ساتھ ہی آپ بھی فکر نہ کریں، یقیناً آپ چاہتے ہیں کہ اجنکیا زیادہ سے زیادہ رنز بنائے۔ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، انہوں نے ماضی میں ہندوستان کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جس میں رن بنانے کی خواہش ہے۔ ان کے پاس تجربہ ہے۔ امید ہے کہ یہ صرف ایک اننگز کی بات ہے، ایک میچ کی بات ہے، جہاں وہ اس خراب دور سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ "

Published: undefined

دراوڑ سے پوچھا گیا کہ کیا ایر کو اگلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں برقرار رکھا جائے گا۔ دراوڑ نے کہا، "ہم نے ممبئی میں اگلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے، ابھی اس کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ہم ابھی تک صرف اس ٹیسٹ کے بارے میں ہی سوچ رہے ہیں۔ جب ہم ممبئی پہنچیں گے تو وہاں کنڈیشنز اور پچ کو دیکھیں گے۔ ہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر نظر رکھیں گے۔ وراٹ کوہلی بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے اس لیے ان سے مشورہ کیا جائے گا۔ پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ پلیئنگ الیون میں کون شامل ہوگا۔"

Published: undefined

رہانے کے علاوہ، چتیشور پجارا کا فارم بھی حالیہ برسوں میں کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ جنہوں نے آخری مرتبہ جنوری 2019 میں سنچری بنائی تھی۔ یہاں تک کہ کوہلی کو بھی سنچری بنائے دو سال گزر چکے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کوہلی اور دراوڑ کس طرح کی سلیکشن کے ساتھ ٹیم آگے بڑھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined