کرکٹ

انگلینڈ نے پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر کا راستہ دکھایا، سب کی نظریں ہندوستان سمیت 3 مضبوط دعویداروں پر

ہندوستان کے پاس 55.77 فیصد پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے، ہندوستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو شکست دی ہے اور اسی ٹیم کے خلاف اسے دوسرا میچ کھیلنا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 دسمبر کو ختم ہو گئی۔ اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو اس کے گھر میں ہی 3-0 سے شکست دے کر زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سیریز میں مکمل صفایہ کی وجہ سے اب پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے بھی تقریباً باہر ہو چکا ہے۔ دوسری طرف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے لیے جو پوائنٹس ٹیبل اس وقت دکھائی دے رہا ہے، اس کے مطابق آسٹریلیا کا فائنل کھیلنا یقینی نظر آ رہا ہے۔ دوسرے فائنلسٹ کے لیے ہندوستان اور جنوبی افریقہ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Published: undefined

ویسے دیکھا جائے تو چھ ٹیمیں ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی ریس میں بنی ہوئی ہیں، لیکن ان میں سے چار ٹیموں کے لیے راہیں انتہائی مشکل ہیں۔ دراصل انھیں اپنے باقی میچ جیتنے کے علاوہ دوسری ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچوں کے نتائج پر بھی منحصر رہنا پڑے گا۔ آئیے ہم یہاں کچھ اہم ٹیموں کے میچوں اور ان کے پوائنٹس پر نظر ڈالتے ہیں۔

Published: undefined

آسٹریلیا:

عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کی ٹیم 76.92 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے اور اس ٹیم کا فائنل کھیلنا تقریباً طے ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح درج کرنے والی کنگارو ٹیم کو اس سیریز میں دو مزید میچ کھیلنے ہیں۔ آسٹریلیائی ٹیم یہ دونوں میچ جیتنے کی کوشش کرے گی تاکہ اس کی راہیں آسان ہو جائیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کو ہندوستان میں 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ حالانکہ اس سیریز سے پہلے ہی آسٹریلیا فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر سکتی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان:

ہندوستان کے پاس 55.77 فیصد پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے۔ ہندوستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو شکست دی ہے اور اسی ٹیم کے خلاف اسے دوسرا میچ کھیلنا ہے۔ اس کے بعد بھی ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ساتھ چار ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ پانچوں میچ اہم ہیں اور اگر ان میں سے چار میں بھی جیت ملتی ہے تو فائنل میں پہنچنا یقینی ہو جائے گا۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ:

جنوبی افریقہ کے پاس فی الحال 54.55 فیصد پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں یہ ٹیم تیسرے مقام پر ہے اور فائنل کھیلنے کی تیسری بڑی دعویدار ہے۔ جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ حال ہی میں افریقی ٹیم یہاں سیریز کا پہلا میچ ہاری ہے اور اب باقی دو میچ جیتنا بھی جنوبی افریقہ کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ اس کے بعد یہ ٹیم اپنے گھر میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ یہ دونوں میچ آسانی سے جنوبی افریقہ جیت سکتی ہے، لیکن آسٹریلیا کے خلاف ہارنے پر جنوبی افریقہ کے لیے فائنل کی راہ مشکل ہو جائے گی۔

Published: undefined

مذکورہ بالا تینوں ٹیموں کے علاوہ کچھ ٹیمیں ہیں جو فائنل کی ریس میں ضرور ہیں، لیکن اس کے لیے راہیں انتہائی مشکل ہیں۔ ان ٹیموں میں ایک ٹیم سری لنکا ہے جس کے پاس 53.33 فیصد پوائنٹس ہے اور وہ ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے۔ یہ ٹیم اپنے آئندہ سبھی میچ جیت کر 61.11 فیصد پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے اور فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ لیکن سری لنکا کے لیے یہ آسان نہیں ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس کے پاس دو ٹیسٹ میچ ہی ہیں اور دونوں ہی اسے نیوزی لینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف اسی کی زمین پر کھیلنے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان کی حالت تو سری لنکا سے بھی خراب ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں مقام پر ہے اور اگر وہ اپنے بچے ہوئے دونوں میچ (نیوزی لینڈ کے خلاف) جیت بھی جاتا ہے تو زیادہ سے زیادہ 47.62 پوائنٹس ہوں گے اور اس طرح فائنل میں اس کی جگہ پختہ نہیں ہو پائے گی۔ اسے کچھ دوسری ٹیموں پر نظر رکھنی ہوگی۔ پاکستان چاہے گا کہ آسٹریلیا اپنے سبھی میچ جیت جائے اور ویسٹ انڈیز بھی جنوبی افریقہ سے ایک میچ جیتے اور ایک ڈرا پر ختم ہو۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ سری لنکا کو دونوں میچ میں شکست دے، اور پھر ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی اپنا دوسرا ٹیسٹ ہار جائے۔ یعنی پاکستان کو کئی سارے الٹ پھیر کی دعاء کرنی ہوگی۔

Published: undefined

حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس بار پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے پاس اس وقت 25.93 فیصد پوائنٹس ہیں اور وہ فائنل کی ریس سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دو دو میچ جیت بھی جائے گی تو بھی 48.72 پوائنٹس ہوں گے اور وہ فائنل سے باہر ہی رہے گی۔ ویسٹ انڈیز کی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے مقام پر ہے اور 40.91 فیصد پوائنٹس اب تک حاصل ہوئے ہیں۔ اپنے باقی میچ جیتنے پر اس ٹیم کے پاس زیادہ سے زیادہ 50 فیصد پوائنٹس ہوں گے۔ حالانکہ ویسٹ انڈیز کے لیے یہ بے حد مشکل ہوگا کیونکہ ویسٹ انڈیز کو یہ سیریز جنوبی افریقہ میں جا کر کھیلنی ہے۔ افریقی ٹیم کو اس کے گھر میں شکست دینا ویسٹ انڈیز کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ جیتنے پر بھی ویسٹ انڈیز کا فائنل کھیلنا یقینی نہیں ہے۔

Published: undefined

انگلینڈ بھی ٹیسٹ چمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔ وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 46.97 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔ انگلینڈ کے سبھی میچ ختم ہو چکے ہیں اس لیے وہ اپنی پوزیشن کو مزید بہتر نہیں کر سکے گا۔ بنگلہ دیش تو محض 12.12 فیصد پوائنٹس کے ساتھ آخری پائیدان پر ہے۔ اس ٹیم کے پاس محض ایک ٹیسٹ میچ بچا ہے جو ہندوستان کے ساتھ ہے۔ آخری میچ جیتنے کے بعد بھی بنگلہ دیش آخری پائیدان پر ہی رہے گا، لیکن اس جیت سے وہ فائنل کے لیے ہندوستان کی راہ مشکل کر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined